کولمبو،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی کی پاکٹ میں بھارت کیلئے بڑا پرپوزل،انگلینڈ،آسٹریلیاکو تحریک۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پر بظاہر جہاں یہ دبائو ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں بھارت پاکستان آنے یا ایونٹ کے ہائبرڈ ماڈل کی بات کرسکتا ہے،وہاں ایک چونکادینے والی پرپوزل کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایک روزہ دورے پر آج کولمبو پہنچ رہے ہیں جہاں وہ آئی سی سی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان بھارت کو ٹی 20 سیریز کی پیشکش کرے گا۔یہ باہمی سیریز کسی نیوٹرل مقام پر ہوگی۔اس کے لئے انگلینڈ اور آسٹریلیا میں سے ایک کا انتخاب ہوگا۔یہ بھی ممکن ہے کہ دونوں ممالک کی ہوم اینڈ اوے کی ایک سیریز انگلینڈ اور ایک آسٹریلیا میں ہو۔
چیئرمین محسن نقوی کی پاکٹ میں یہ اہم پرپوزل شامل ہے،اس سے آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں کو ایک تحریک ملے گی اور ڈالرز و پائونڈز کی برسات محسوس ہوگی۔ایسے میں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے کسی بھی ممکنہ ہائبرڈ ماڈل جیسے منصوبے کو ان ممالک سے تقویت نہیں مل سکے گی۔
بھارت کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی ہوسکتی ہے،ایونٹ آگے بڑھے گا،پاکستانی کرکٹرکے بیان پر غصہ
ذرائع کے مطابق 2013 کے بعد پاکستان اور بھارت کی باہمی سیریز چیمپئنز ٹرافی کے بعد شیڈول ہوگی،اس کی ٹائم لائن طے ہونا باقی ہے۔