دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی میٹنگ ختم،ایشیا کپ پر بھارت کو سبکی،ٹی 20 ورلڈکپ شیڈول سمیت کئی بڑے فیصلے۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ آئی سی سی میٹنگ ختم ہوگئی۔آخری روز بورڈز سربراہان کی شرکت۔ایشیا کپ ٹرافی تنازع بھی بھارت نے پیش کردیا۔رکن ممالک تقسیم دکھائی دیئے کہ اس معاملہ کو کیسے سلجھایا جائے۔ایک کمیٹی بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔انڈر 19 ورلڈکپ 2026 فارمیٹ کی منظوری،اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت،ٹیموں کے جانے کا طریقہ کار،آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے وینیوز،شیڈول کی حت،می منظوری سمیت کئی اہم ایشوز پر بحث کی گئی اور فیصلے کئے گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے براہ راست دبئی میں آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس میں شرکت کی ہے اور اپنا موقف دیا ہے۔
دبئی سے موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آئی سی سی میٹنگ میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 شیڈول کی منظوری ہوگئی ہے۔شیڈول اگلے چند گھنٹوں میں جاری ہونے والا ہے۔کرکٹ کی لاس اینجلس اولپکس میں شمولیت کے بعد اس حوالہ سے ٹیموں کی کوالیفیکیشن پر ایک اور رپورٹ پیش کی گئی ہے جو وسیع تر ہے لیکن 6 ٹیموں کی شرکت حتمی ہے اوربر اعظمی نمائندگی کو ترجیح دی گئی ہے۔
آئی سی سی میٹنگ کا آج فیصلہ کن دن،محسن نقوی جارہے یا نہیں،حتمی نیوز آگئی
آئی سی سی کے میڈیا رائٹس،ایمجز استعمال اور حق ملکیت سمیت کئی اندرونی معاملات بحث کا حصہ تھے۔ٹیسٹ کرکٹ کے دودرجاتی سسٹم کے حوالہ سے ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔مارچ 2026 تک مزید ورک کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔انڈر 19 ورلڈکپ 2026 کو ففٹی اوورز فارمیٹ پر ہی رکھا گیا ہے۔
سب سے اہم معامللہ جو کہ ایجنڈا میں نہ تھا۔اجلاس میں بی سی سی آئی کی جانب سے ایشیا کپ ٹرافی کا پیش کیا گیا۔ایشین کرکٹ کونسل کے صدر پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے نپے تلے انداز میں جواب دیا کہ آئی سی سی چیئرمین اگر کسی ایونٹ کے انعامات تقسیم کررہا ہو،سامنے کوئی ٹیم لینے سے انکار کرے اور سیاست زدہ کرے تو آئی سی سی اس پر کیا ایکشن لے گی۔ٹیم کے مانے گی یا اپنے ہی چیئرمین کو ڈی گریڈ کرے گیْاجلاس میں نقوی کے موقف سے اکثرتیی ممالک نے اتفاق کیا۔کچھ تقسیم میں دکھائی دیئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسے آئی سی سی کی ایک کمیٹی دیکھے گی جس میں 3 سے 5 ممبران ہوسکتے ہیں اور اتفاق رائے سے مسئلہ حل کیا جائے گا۔
مزید تفصیلات آنے کو ہیں
