دبئی۔کرک اگین رپورٹ ۔ٹی 20 ورلڈ کپ،میزبان مقامات فائنل ،بھارت اب پاکستان جیسے حالات کا شکار
بھارت اور آئی سی سی دونوں اس وقت اس محاز کا شکار ہیں جو گزشتہ سال ان دنوں پاکستان جس کا شکار تھا۔ جی ہاں ۔آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 جو کہ فروری میں کھیلی جانی تھی اس کے لیے پہلے یہ طے نہیں ہو رہا تھا کہ بھارت آئے گا۔ کس طرح ہوگا۔ پھر اس کے بعد ایک ہائبرڈ نظام بنا ۔بھارت کے میچ دبئی میں ہوئے اور پھر سیمی فائنل اور فائنل تک وہاں کھیلنا پڑا۔ آج یہی حالات بھارت کے ساتھ ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میزبان بھارت ہے اور اس کے ساتھ سری لنکا بھی کو ہوسٹ ہے۔ اب جب شیڈول آرہا ہے تو وہی کچھ بھارت کے ساتھ ہو رہا ہے جو پاکستان کے ساتھ ہوا تھا۔
بھارت کے پانچ شہر ممبئی، دہلی، چنئی کے علاوہ احمد آباد اور کولکتہ ۔سری لنکا میں تین مقامات کولمبو میں دو اسٹیڈیم اور ایک کینڈی یہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے میزبان مقامات ہونگے۔فائنل کے مقام کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیاگیا۔ اس کا انحصار فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں پر ہوگا اور زیادہ اہم یہ کہ آیا ان میں سے ایک پاکستان ہوگا۔
جہاں تک سیمی فائنل کا تعلق ہے، اگر سری لنکا یا پاکستان آخری چار مرحلے میں پہنچ جاتے ہیں تو وہ خاص میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ اگر دونوں میں سے کوئی بھی آخری چار مرحلے میں نہیں پہنچ سکا تو دونوں سیمی فائنلز بھارت میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل، یقیناً کولمبو میں کھیلا جائے گا، اگر پاکستان اتنا آگے بڑھ جائے۔ ان پہلوؤں پر حتمی فیصلے اوپن رکھے گئے ہیں۔
شیڈول میں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم اور کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کو اگلے سال فروری مارچ میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے
