احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ وینیوز،سہولیات اور سکیورٹی امور کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کی ایک جاسوسی ٹیم بھارت پہنچ چکی ہے اور اس وقت احمد آباد میں موجود ہے،جہاں ورلڈکپ افتتاحی تقریب ،پاکستان بمقابلہ بھارت سمیت ورلڈ کپ فائنل شیڈول ہے۔
آئی سی سی نے ورلڈکپ سے جڑے 12 مقامات کا دورہ شروع کررکھا ہے۔ان۔میں ورلڈ کپ میچز کے ساتھ وارم اپ میچز بھی ہیں۔ایک مقام پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ آئی سی سی ٹیم بنیادی طور پر آپریشنل معاملات، خاص طور پر گراؤنڈ کے اندر کی ضروریات پر مشورے دے رہی ہے۔ اسٹیڈیم کے اندر سیکیورٹی کے علاوہ، آئی سی سی میزبانوں کے ساتھ پلیئر اور میچ آفیشل ایریاز کے ساتھ ساتھ براڈ کاسٹروں کی ضروریات پر بھی تعاون کر رہا ہے۔
ٹیم 4 روز قبل ممبئی میں تھی۔وانکھڈے اسٹیڈیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔ممبئی کے بعد، آئی سی سی کی ٹیم نے جنوب میں تین میدانوں کا دورہ کیا – چنئی میں چیپاک، تریویندرم اسٹیڈیم (وارم اپ گیمز کا مقام)، اور بنگلورو میں چناسوامی اسٹیڈیم دیکھا۔کیرالہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک رکن نے ذکر کیا کہ جاسوسی ٹیم نے ترویندرم گراؤنڈ میں کارپوریٹ باکسز اور پلیئر ایریاز کے لیے کچھ ترامیم تجویز کی ہیں۔
آئی سی سی جاسوسی ٹیم 31 جولائی کو حیدر آباد جائے گی ۔اس کے بعد دہلی، دھرم شالہ، لکھنؤ، کولکتہ اور گوہاٹی کے اپنے دورے جاری رکھے گی۔
ادھر بھارتی بورڈ 31 جولائی تک ورلڈ کپ شیڈول میں 5 تبدیلیاں فائنل کردے گا۔ان میں پاکستان کے 2 میچز شامل ہونگے۔اسی طرح ٹکٹوں کی قیمت بھی فائنل ہوگی۔آن لائن ٹکٹ فروخت کی جائیں گی۔کچھ روز قبل میڈیا (کرک اگین نہیں) نے لکھا تھا کہ آن لائن ٹکٹیں فروخت نہیں ہونگی جو درست نیوز نہ تھی۔