لاہور،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹاپ لیڈرشپ پہنچ گئی،دھونی ریٹائریا،لارڈز میں ریڈ الرٹ،۔پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے علی الصبح لاہور ایئرپورٹ پر آئی سی سی حکام کا استقبال کیا۔آئی سی سی چیئرمین جارج بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جارج لاہور پہنچ گئے۔2 روزہ دورے پر وہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیئرمین پی سی بی مننیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی سے ملاقات کریں گےاور پاکستان کے ورلڈکپ 2023 کے لئے دورہ بھارت کی یقین دہانی لیں گے۔
ادھر آدھی رات کو کیریئر کا 5 واں آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والے چنائی سپر کنگز کپتان ایم ایس دھونی نے اپنے مستقبل کے حوالہ سے اہم اعلان کیا ہے۔کہتے ہیں کہ اس جیت سے مجھے حوصلہ ملا ہے کہ میں اگلا سیزن بھی کھیلوں۔یوں 42 ایم ایس دھونی 2024 کا آئی پی ایل سیزن بھی کھیلنا چاہتے ہیں۔
ایشیا کپ کی راہ میں حائل جے شاہ کے آئی پی ایل فائنل میں فحش اشارے،ویڈیو
انگلینڈ میں تیل کی قیمتوں کے حوالہ سے احتجاج اب کھیلوں کے میدان میں داخل ہوگیا ہے۔ٹوکنہم میں گالاگھر پریمیئر شپ فائنل کے دوران جسٹ اسٹاپ آئل کے مظاہرین نے اورنج پاؤڈر پچ پر پھینک دیا۔
جسٹ اسٹاپ آئل کے دو مظاہرین نے ہفتے کے روز ٹوکنہم میں پریمیئر شپ فائنل میں رکاوٹ ڈالی اور لارڈز میں اسی قسمت سے بچنے کے لیے بے چین ہے۔آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور آسٹریلیا کے خلاف ایشزکے میچ کے لئے سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔
آئی پی ایل 2023 کا سنسنی خیز فائنل،دھونی ڈرامہ کے باوجود چنائی سپر کنگز چیمپئن
آسٹریلیا کی ٹیم اس وقت انگلینڈ میں ہے کیونکہ وہ 16 جون کو ایشز سیریز شروع ہونے سے قبل 7 جون کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ایک بار پھر بھارت کے ساتھ مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔مچل مارش، ناتھن لیون، ٹوڈ مرفی، الیکس کیری، اور مارکس ہیرس نے یونائیٹڈ کے سیزن کے فائنل میچ میں شرکت کی ۔
آئی سی سی چیفس کی آمد،پی سی بی کا حکومت سے رجوع،پاک،بھارت روابط کاانکشاف