احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی امپائر نے ایم ایس دھونی کو چارج شیٹ کردیا،شدید مذمت۔ایم ایس دھونی اپنے کھیل،کپتانی مزاج اور استائل کی وجہ سے ہمیشہ تعریفوں میں رہے ہیں۔اب بھی آئی پی ایل 2023 کے ٹائٹل کے لئے امیدوار ہیں ۔سابق بھارتی کپتان دھونی کے متعلق آئی سی سی کے سابق امپائر ڈیرل ہارپر نے چاج شیٹ جاری کردی ہے۔
سابق امپائر ڈیرل ہارپر نے چنئی سپر کنگز کے کپتان ایم ایس دھونی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسپرٹ آف کرکٹ کے احترام کی توہین کی ہے۔ جب انہوں نے منگل کو آئی پی ایل کے گجرات ٹائٹنز کے خلاف کوالیفائر 1 میں کھیل کو دوبارہ شروع کرنے میں تاخیر کی، وہ تیزی سے اس لئے کھیل رہے تھے تاکہ گیند باز متھیشا پاتھیرانا باؤلنگ کرنے کے اہل ہوں گے۔قوانین میں کہا گیا ہے کہ اگر فیلڈنگ ٹیم کا کوئی کھلاڑی آٹھ منٹ سے زیادہ وقت کے لیے میدان سے باہر ہے، تو اسے دوبارہ گیند کرنے کے اہل ہونے سے پہلے اتنا ہی وقت میدان میں واپس آنے پر صرف کرنا چاہیے۔
اصل واقعہ
گجرات ٹائٹنز کے خلاف کوالیفائر 1 کے 16 ویں اوور سے قبل سری لنکا کے فاسٹ بائولر متھیشا پاتھیرانا کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ 9 منٹ کے لیے میدان سے باہر تھے اور دھونی نے 21 سالہ نوجوان سے گیند کروانے کی کوشش کی تھی جب ان کی واپسی کو پانچ منٹ ہوئے تھے۔اس کی وجہ سے دھونی نے امپائروں کے ساتھ چار منٹ تک بات چیت کی، تاکہ پتھیرانا 16 واں اوور کرنے کے اہل ہوں، اور اس طرح اپنے چار اوور کے کوٹے کے باقی تین اوورز کرواسکیں۔
آئی پی ایل 2023،فائنل سے پہلے آج بڑاشو،ممبئی یا گجرات،کون ہوگا فاتح
ہارپر نے کہا، “ایم ایس دھونی نے اپنے پسندیدہ بائولنگ آپشن کی اجازت کے لیے وقت ضائع کیا۔ یہ واحد نتیجہ ہے جو میں اس مایوس کن تماشے سے نکال سکتا ہوں۔
میرے لیے مسئلہ کرکٹ کی روح، احترام کا فقدان ہے۔ کپتان کے لیے اور بھی آپشنز تھے لیکن انھیں نظر انداز کر دیا گیا۔ ہو سکتا ہے کچھ لوگ قانون سے بڑے ہوں یا کہ کچھ لوگ جیتنے کے لیے جس حد تک جائیں گے،اس سے مایوسی ہوئی ہے۔