ممبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں نیوزی لینڈ کی ایک نہ چلی۔پہلے سیمی فائنل مین بھارت نےا سے 70رنزسے ہراکر مجموعی طورپر چوتھی بار فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔محمد شامی نے بائولنگ میں نئے ریکارڈز قائم کردیئے۔بھارت کیلئے ورلڈکپ میں 7 وکٹ لینے والے ہسٹری کے پہلے بائولر بن گئے۔یہی نہیں وہ ورلڈکپ تاریخ میں اننگ میں متعدد بار 5 یا زائد وکٹ لینے والے زیادہ بار کے پہلے بائولر بنے ہیں۔تیسری بار انہوں نے ایسا کیا۔ادھر نیوزی لینڈ فائنل کی ہیٹ ٹرک میں ناکام رہا ہے اور سب سے زیادہ بار سیمی فائنل کھیلنے والا 7 ویں بار سیمی فائنل سے آگے نہ بڑھ سکا،9 واں سیمی فائنل کھیلنے والی کیوی ٹیم گزشتہ 8 سال سے 2 بار رنرزاپ آرہی تھی۔کرکٹ کے 13 ویں ورلڈکپ کا سیمی فائنل شروع ہونے سے قبل تنازعات میں آگیا تھا،پچ ٹیمپرنگ کے ساتھ ٹاس ٹیمرپنگ جیسےا یشوز ہائی لائٹ ہوگئے۔
سنچریز کی ہاف سنچری،ویرات کوہلی ورلڈریکارڈبناگئے،کیویز کی دھلائی جاری
ممبئی میں میزبان بھارت نے ٹاس جیت کر سیمی فائنل تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سیٹ کیا۔4 وکٹ پر 397 اسکور کئے۔ویرات کوہلی نے 50 ویں ون ڈے سینچری بنائی۔سچن ٹنڈولکرکی 49 سنچریز سے آگے نکل گئے۔پہلی بار ایک روزہ ہسٹری میں یہ ہوا۔ان کے ساتھ سری یاس ایئر نے بھی سنچری کی کوہلی 117 اور ایئر 105 رنزبناکر گئے۔شبمان گل جو 79 رنزبناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے،واپس آئے۔80 پر ناقابل شکست رہے۔کے ایل راہول نے 20 بالز پر تیز ترین 39 رنزبنائے۔کپتان روہت شرما47 بناسکے تھے۔ٹم سائوتھی نے 3 وکٹیں ضرورلیں مگر انہیں 100 رنزکی مار پڑی۔
نیوزی لینڈ کا جوابی آغاز تباہ کن تھا۔دونوں اوپنرز راچن رویندرا اور ڈویون کونوے 13،13 رنزبناکر چلتے بنے۔39 پر 2 وکٹ گرنے کے باوجود کیوی ٹیم دبائو میں نہ آئی۔کپتان کین ولیمسن اورڈیرل مچل 32 اوورز میں اسکور 220 تک لے گئے۔دونوں میں 181 رنزکی شراکت تھی لیکن یہاں پہلے کین ولیمسن 69 اور ٹام لیتھم صفر پرت محمد شامی کا شکار بن گئے۔کیوی ٹیم پھر مشکلات میں تھی۔سنچری بنانے والے ڈیرل مچل کا ساتھ گلین فلپس نے دیا اور اسکور 295 کردیا۔یہاں گلین فلپس 41 رنز بناکر جسپریت بمراہ کا نشانہ بنے ،امیدیں اس وقت ختم ہوگئیں جب مارک کمپٹن کے 2 کے بعد ڈیرل مچل 119 بالز پر 134 رنزکی شاندار اننگ کھیل کر محمد شامی کا شکار بن گئے۔انہوں نے 7 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔
نیوزی لینڈ ٹیم 48.5 اوورز میں 327 رنزبناسکی اور آئوٹ ہوگئی اور بھارت 70 رنز سے جیت کر آئی سی سی ورلڈکپ 2023 فائنل میں پہنچ گیا۔بھارت 1983 اور 2011 میں ورلڈچیمپئن بناتھا اور 2003 میں ناکام رہا تھا،اسے فائنل میں آسٹریلیا سے شکست ہوئی تھی،اب اس کا مجموعی طور پر چوتھا ورلڈکپ فائنل ہوگا۔
نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر کے 5 بیٹرز شروع کے محمد شامی کا شکار بنے،انہوں نے ایک بار پھر 5 سے زائد وکٹیں لیں، 7 وکٹ کیلئے کے لئے صرف 57 رنز دیئے۔انہوں نے ایونٹ میں 5 سے زیادہوکٹیں لیں۔