لندن ۔کرک اگین رپورٹ
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ،جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو لارڈز سے نکال دیا
کا گیسو ربادا کے طوفانی سپیل کے بعد آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے لارڈز میں جنوبی افریقہ کے سامنے ہتھیار پھینک دیئے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ فائنل کے پہلے روز اننگز 56.4 اوور میں ختم ہوگئی۔ آخری پانچ وکٹیں صرف 20 رنز کے اندر گر گئیں۔ جنوبی افریقہ نے سٹارٹ میں بھی آسٹریلیا کو دباؤ میں رکھا اور ابتدائی چار وکٹیں 67 رنز کے اندر حاصل کیں۔ آخری پانچ وکٹیں 20 رنز میں گریں۔ گویا آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف صرف 212 رنز بنائے اور اس کی پوری ٹیم آئوٹ ہو گئی۔ ربادا نے طوفانی بولنگ کرتے ہوئے 51 رنز کےعوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ سٹیوم سمتھ نمایاں سکور رہے اور انہوں نے 66 رنز بنائے جبکہ ویب سٹر نے 72 رنز بنائے ۔