میلبورن،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے لئے کووڈ رولز میں تبدیلی کردی گئی ہے۔آئی سی سی اور کرکٹ آسٹریلیا نے بڑا اعلان کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی کھلاڑیوں،ٹیموں اورکھلاڑیوں کے لئے اچھی نیوز سامنے آگئی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق کسی ٹیم کے ایک یا ایک سے زائد پلیئرزکا کووڈ ٹیسٹ مثبت آبھی گیا تو اس سے میچ متاثر نہیں ہوگا اور نہ ہی کسی متاثرہ پلیئر کو الگ کیا جائے گا بلکہ وہ ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے اور کھیل بھی سکیں گے۔
آسٹریلیا اس سال کامن ویلتھ گیمز میں ایسا زبردستی کرچکا ہے،جب انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں بھارت کے خلاف فائنل کے موقع پر اس کی ایک کھلاڑی کمنز کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیاتھا،اسے ماسک پہنا کر نہ صرف کھلایا گیا بلکہ اسٹینڈ میں الگ بٹھایا گیا تھا۔یہ الگ بات ہے کہ وہ بعد میں جشن میں شامل تھیں۔
ٹی20 ورلڈکپ،پہلی بڑی انجری،پیسر باہر،ہائی کمیشن بھی متحرک
کرکٹ آسٹریلیا اور آئی سی سی نے ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کو بیرونی تفریح،باہر کھانا کھانے اور گھومنے پھرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کا آج سے آسٹریلیا میں آغاز ہوگیا ہے۔یہی ایونٹ 2020 میں اسی وقت آسٹریلیا میں ہونا تھا لیکن اس وقت کورونا کے عروج پر سب کچھ بند تھا،ایونٹ بھی ملتوی کردیا گیا تھا۔