| | | | | |

میں پی سی بی کا چیئرمین ہوتاتو بھارت کو جہنم میں جانے کا کہتا،توقیر ضیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

میں پی سی بی کا چیئرمین ہوتاتو بھارت کو جہنم میں جانے کا کہتا،توقیر ضیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ر توقیر ضیا نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی کی جگہ اگر میں ہوتا اور ساتھ میں پھر فوجی تو تھا ہی،ایشین کرکٹ کونسل سے صرف ایک بار بات کرتا کہ ایشیا کپ پاکستان مین ہونا ہے۔بھارت نے آنا ہے تو آئے ورنہ جہنم میں جائے،اب سیٹھی چونکہ صحافی بھی ہیں۔تجربہ کار بھی ہیں،اس لئے وہ اپنےانداز میں بات کررہے ہیں۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں نہیں آئے گا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت جانے کے لئے آئی سی سی منالے گا۔احمد آباد میں کھیلنے میں کوئی حرج نہیں،اس لئے حکومت کو اس مقام کے لئے آنا ہی پڑے گا۔

ایشیا کپ 2023،نجم سیٹھی کون سابیانیہ بیچنےمیں لگے

ایک سوال کے جواب کےجواب میں توقیر ضیا نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی اگر ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر بن بھی گئے تو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔پاکستان بھارت نہ بھی گیا تو بھارت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا لیکن لوگ کرکٹ کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔میچزہونے چائیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *