کرک اگین رپورٹ۔امام الحق نے بھی پی سی بی کیخلاف آواز اٹھادی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان ٹیم سے ڈراپ امام الحق نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف آواز بلند کردی ہے۔یوں گزشتہ 5 روز میں پی سی بی کو ملک کی اعلیٰ ترین کرکٹ شخصیات سے ناپسندیدگی اور پی اسی بی سے اظہار بے زاری دیکھی گئی ہے۔
سب سےقبل قومی سلیکٹر محمد یوسف نے ٹیم سلیکشن میں من مانیاں کرنے پر اچانک استعفیٰ دے دیا۔یہ استعفیٰ پاکستانا نگلینڈ سیریز سے قبل اور پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ کو اعلان کے بعد سامنے آیا۔اس کے 2 روز بعد پاکستان کے وائٹ بال کپتان بابر اعظم نے اس وقت استعفیٰ دیا،جب پاکستان کی ٹیم کے ساتھ وہ ملتان پہنچے ہی تھے۔یہ بریکنگ نیوز تھی۔ابھی اس کا شور تھما ہی نہیں تھا کہ سابق کرکٹر عبد القادر کے بیٹے عثمان قادر نے پی سی بی کے رویہ کے خلاف پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔وہ آسٹریلیا چھوڑ کر وطن واپس آئے تھے۔
پاکستان کرکٹ دھماکوں کی زد میں،ایک اور استعفیٰ ہی نہیں ریٹائرمنٹ بھی ساتھ
اب تازہ ترین خبر یہ ہے کہ امام الحق نے پہلی بار کھلے عام پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل پر سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مجھ سے زیادتی کررہا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے بابر اعظم کو اوپننگ نہ چھوڑنے اور ابھی شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا۔
بریکنگ نیوز،بابر اعظم پی سی بی سے جدا،کپتانی چھوڑ دی،وجہ بھی آگئی
امام الحق نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی خراب ہے اور اس کی وجہ قومی بیٹرز کا مائنڈ سیٹ ،اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
انگلینڈ سیریز کے آغاز سے ذرا قبل سلیکٹرز میں پھوٹ،محمد یوسف مستعفی،وجہ جانیئے