میلبرن،کرک اگین رپورٹ
لنچ کے فوری بعد میچ شروع ہوتے ہی روکنا پڑا،وجہ حیرت انگیز،قہقہے،میر حمزہ کی سنسنی،مسلسل 2 وکٹ۔لنچ کے فوری بعد میچ شروع ہوتے ہی روکنا پڑا،وجہ حیرت انگیز،قہقہے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہمیلبرن ٹیسٹ کے دوسرے روز بڑا ڈرامہ۔لنچ کے بعد کھیل شروع ہوتے ہوتے روک دیا گیا۔تھرڈ امپائر اپنے روم میں نہیں تھے،جیسے ہی فیلڈ امپائرز کو معلوم ہوا،انہوں نے بائولنگ کرنے والے میر حمزہ سے بال واپس لےلی۔بیٹرز سٹیون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر نے اپناسامان پچ پر رکھ دیا اورسب کھڑے ہوگئے۔
ٹی وی پر میچ دیکھنے والوں اور سب کو اس وقت حیرت ہوئی،جب میچ روک دیا گیا۔معلوم ہوا کہ تھرڈامپائر اپنی سیٹ پر نہیں تھے،اس لئے میچ شروع نہیں ہوسکتا تھا۔کافی لمحات کے بعد امپائرز نے میچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان اس وقت کیا،جب فورتھ امپائر بائونڈری لائن پر آئے،فیلڈ امپائر تک اپنی پیغام رسانی کی اوراس کے بعد بھاگتے ہوئے تھرڈ امپائر کے روم میں جاکر بیٹھے۔
پاکستان آسٹریلیاکیخلاف برتری نہ لے سکا،شاہین آن فائر،کینگروز کیمپ ہراساں،6پر 2 آئوٹ
معلوم ہوا کہ فیلڈ امپائر لفٹ میں پھنس گئے ،اس لئے میچ شروع نہ ہوسکا تھا۔کافی دیرتک تھرڈ امپائر نہ پہنچے اور فورتھ امپائر ڈیوٹی پر آگئے۔
اپنی نوعیت کے اس کھیل روکے جانے پر کمنٹیٹرز نے بھی قہقہے لگائے۔
اس کے بعد میر حمزہ نے لنچ کے بعد کے تیسرے اوور میں مسلسل 2 بالز پر ڈیوڈ وارنر کو 6 اور ٹیم ڈیوڈ کو صفر پر بولڈ کردیا۔وہ ہیٹ ٹرک چانس پر تھے لیکن نہ کرسکے۔آسٹریلیا کے 16 پر 4 آئوٹ تھے۔