| | | |

پاکستان آسٹریلیاکیخلاف برتری نہ لے سکا،شاہین آن فائر،کینگروز کیمپ ہراساں،6پر 2 آئوٹ

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان آسٹریلیاکیخلاف برتری نہ لے سکا،شاہین آن فائر،کینگروز کیمپ ہراساں،6پر 2 آئوٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میلبرن کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی تیسری صبح اپنی پہلی اننگ میں صرف 264 رنزبناکر آئوت ہوگئی۔بیٹرزکی ناکامیوں کے ساتھ ایک بڑا فرق دیئے گئے 52 فاضل رنز کا رہا۔یوں آسٹریلیا 54 رنزکی سبقت لے گیا ہے۔

ورلڈکپ ،پاکستان بھارت میچ بڑا ثابت ہوا یا دیگر مقابلے،اعدادوشمار نے نیا بھانڈا پھوڑدیا

پاکستانی بائولرز نے اس کا مداوا کردیا ہے۔عثمان خواجہ صفر اور لبوشین 5 رنز بناکر شاہین آفریدی کاشکار بن گئے۔عرصہ بعد لیفٹ ہینڈ پیسر اپنے موڈ میں لگے ہیں۔یوں آسٹریلیا کی مکمل برتری 60 رنزکی ہوگئی ہے۔8 وکٹیں باقی ہیں۔

جمعرات کی صبح پاکستانی ٹیم74 ویں اوور میں 264 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔محمد رضوان 42 اورعامر جمال 33رنز کرکے گئے۔شاہین نے قیمیتی 21 رنزبنائے۔پیٹ کمنز نے 48 رنز دے کر 5 اور نیتھن لائن نے 73 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *