| | | |

ٹی20 ورلڈکپ کے فوری بعد اب ٹی 20 سیریز،ٹرافی کی رونمائی

ویلنگٹن،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کو ختم ہوئے ابھی 3 روز بھی مکمل نہیں ہوئے کہ ایک اور ٹی 20 سیریز کی ٹرافی رونمائی ہوئی ہے۔سیمی فائنل کی ناکام ٹیمیں اب آپس میں کھیل کر کیا بننا چاہیں گی،ان کو معلوم لیکن اس ایونٹ کے فوری بعد باہمی سیریز کرکٹ فینز کے لئے کتنی اہم ہوگی ،اس کا اندازا لگایا جاسکتا ہے۔بھارتی عوام اسے کیسے دیکھے گی اور کیوی کرکٹ شائق اس میں کیسا جوش دکھائیں گے۔

بھارتی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کے فوری بعد نیوزی لینڈ چلی گئی ہے،جہاں 3 ٹی 20 میچز اور 3 ایک روزہ میچز شیڈول ہیں۔پہلے محدود اوورز ٹی20 فارمیٹ کا میدان لگے گا۔پہلا میچ جمعہ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ سال بھی دبئی کے ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کے بعد کیوی ٹیم بھارت چلی گئی تھی،اب اس سال اس کےالٹ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *