| | |

آئی سی سی کے چیف کی سری لنکا میں اہم ملاقاتیں۔معطلی کے متعلق اہم فیصلہ

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی کے چیف کی سری لنکا میں اہم ملاقاتیں۔معطلی کے متعلق اہم فیصلہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو  جیف ایلارڈائس نے سری لنکا کے نئے وزیر کھیل کے ساتھ ملک کے صدر رانیل وکرما سنگھے سے ملاقات کرلی ہے اور اپنی رپورٹ تیارکررہے ہیں جو مارچ کے آئی سی سی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

آئی سی سی نے مارچ میں ورلڈکپ کے دوران سیاسی مداخلت کے سبب سری لنکا کرکٹ کی رکنیت معطل کی تھی اور اس سے انڈر 19 ورلڈکپ میزبانی لے کر جنوبی افریقا کودی تھی۔

اب ملک میں نئے وزیر کھیل ہیں اور بورڈ سابقہ حکام کے ساتھ چل رہا ہے۔،امکان ہے کہ مارچ میں سری لنکا کی علامتی معطلی ہٹادی جائے گی کیونکہ اسے اس معطلی میں بھی کھیلنے کی اجازت ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *