میلبرن،کرک اگین رپورٹ
باکسنگ ڈے ٹیسٹ،ایم سی جی پچ کے بارے میں اہم نیوز،تصویر بھی آگئی،کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہےکہ میلبورن کرکٹ کلب کے باس اسٹورٹ فاکس نے آئندہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ وکٹ کے بارے میں کسی بھی قسم کے خدشات کو مسترد کر دیا ہے۔اوپٹس اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے لیے ڈراپ ان پچ استعمال کی گئی تھی لیکن یہ میچ کے شروع ہوتے ہی تیزی سے خراب ہوتی گئی۔
ایک اوور میں 2 بائونسرز،قانون کا اطلاق کب،کہاں ہوگا
ایم سی جی میں استعمال ہونے والی وکٹ دستیاب 12 پچزمیں سے ایک ہے، اس موسم گرما کے لیے اسکوائر میں سات پچز داخل کی گئی ہیں اور پرتھ کی پچ کی طرح ان سب کے ٹوٹنے کا امکان نہیں ہے۔
ایم سی سی کیوریٹر کہتے ہیں کہ ہم نے متعدد پچوں کی تزئین و آرائش کی ہے اور ہم اس وقت کچھ کی تزئین و آرائش کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس 12 پچز تھیں ، اس وقت ہمارے پاس صرف سات پچز ہیں اور باکسنگ ڈے کی پچ ابھی تیار ہونا شروع ہو رہی ہے۔ہم نے کرسمس سے پہلے شیلڈ کے دو کھیل کھیلے ہیں اور پچ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمیں ایسی پچ نہیں ملے گی جو بری طرح ٹوٹ جائے اور کھل جائے۔