آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ۔شعیب ملک سے متاثر،محمد عامر کو بائولر مانتا،حسن نواز کے ناقابل یقین انکشافات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آج میں سوچ کر آیا تھا کہ رنز تو بنانا ہے،پہلا اسکور کرنا تھا،اس لئے کہ 2 صفر پر آئوٹ تھا،صفر سے بچتے ہی اعتماد بحال ہوا۔جہاں سے میں آیا ہوں،وہاں سے کوئی کرکٹر یہاں تک آنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔میں ایسے مقام سے ہوں کہ جہاں شاید کوئی فرسٹ کلاس کرکٹر بھی نہ ہو،یہ انکشاف ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیز سنچری،پہلی سنچری کرنے والے حسن نواز نے کیا،آج آک لینڈ میں پاکستان نے 16 اوورز مییں 205 رنز کا ہدف پورا کیا،میچ 9 وکٹ سے جیت لیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں لیہ سے تعلق رکھتا ہوں۔ہمارا گھر لیہ سے بھی 6 کلومیٹر سے بھی آگے ہے۔ٹیپ بال سے کھیلا۔100 سے 150 روپے پاکٹ منی ملتی تو لڑکوں کو دے کر میں بیٹنگ کرتا،پھر اسلام آباد کسی طرح پہنچا تو پھر چانسز ملتے گئے۔انڈر 19 کے مواقع بھی ملے۔پی ایس ایل میں بھی مواقع ملے۔لیہ میں کافی لوگوں نے سپورٹ کیا،شعیب ملک کو میں فالو کرتا ہوں،اس کی فٹنس اور فارم شاندار ہوا کرتی تھی۔اسلام آباد میں میری سسٹر ہیں،انہوں نے میری مدد کی،محمد عامر میرے فیورٹ بائولر رہے۔اوپننگ پوزیشن پر مجھے یقین ہے کہ میں بہترکروں گا۔
ایک اننگ،ان گنت سالوں کیلئے ایک اور نام پاکستان کرکٹ پر رہے گا،حسن نواز،پاکستان کی واپسی
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے 2 میچزکی ناکامی کا کوئی دبائو نہیں تھا۔کپتان اور منیجمنٹ ساتھ تھی،اس لئے ذرا بھی مشکل نہیں ہوئی،اس اعتماد نے مدد دی،آج سنچری ہوگئی۔سب کا شکرگزار ہوں۔