ہیملٹن،کرک اگین رپورٹ۔بلیک کیپس کلین سوئپ سے بچنے کی کوشش میں،آخری ٹیسٹ کےپہلے روز 9 کھلاڑی آئوٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ سلسلہ کی سیریز نیوزی لینڈ میں جاری ہے۔اس کا تیسرا وآخری ٹیسٹ میچ آج ہیملٹن میں شروع ہوا ۔
میزبان نیوزی لینڈ نے پہلے روزکے اختتام پر 9 وکٹ پر 315 رنزبنائے۔105 رنزکے آغاز کے باوجود بلیک کیپس کی 6 وکٹیں اگلے 107 رنزکے اندر گرگئیں،اس کے بعد باقی کھلاڑی جلدی کرتے پائے گئے۔
برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کا راج،روہت شرما کو موٹا،گھر کا شیر کہدیا گیا
کپتان ٹام لیتھم63 اور ول ینگ 42 رنزبناکر گئے تو کین ولیمسن 44 اور رچن رویندرا 18 کے ساتھ ڈیرل مچل 14 اور ٹام بلنڈل 21 کرسکے۔گلین فلپس تو 5 کرسکے لیکن مچل سینٹنر نے 50 رنزکی اننگ آخری نمبرزپر کھیلی۔وہ ابھی بھی ناقابل شکست ہیں۔ٹم سائوتھی 23 کرگئے۔میتھیو پوٹس اور گس اٹکنسن نے 3۔3 وکٹیں لیں۔بریڈن کراس نے 2 اور بین سٹوکس نے ایک وکٹ لی۔
کیوی ٹیم ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز ہارچکی ہے۔کلین سوئپ شکست کے خطرے میں ہے۔