کراچی،کرک اگین رپورٹ ۔چیمپئنز ٹرافی،انگلینڈ179 پر ڈھیر،جنوبی افریقا سیمی فائنل میں جیتنے سے پہلے ہی پہنچ گیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان کا ایک فیصد چانس بھی ختم۔جنوبی افریقا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے گروپ بی کے ایک میچ میں اس نے انگلینڈ کو صرف179 اسکور پرڈھیر کردیا،اب اگر وہ ہاربھی جائے تو نیٹ رن ریٹ اتنا اچھا ہے کہ آرام سے ٹکٹ لے چکا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی ڈرامائی شیڈول،چاروں سیمی فائنلسٹ ٹیمیں دبئی میں،آخری ٹیم آج رات جائے گی،پاکستان خالی
نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس انگلینڈ کے حق میں تھا لیکن قسمت مخالف تھی،خود فیصلہ کیا اور 38.2 اوورز میں 179 پر باہر ہوگیا۔جوئے روٹ 37 رنزکے ساتھ نمایاں رہےبین ڈکٹ نے 24،جوس بٹلر 21 اور جوفرا آرچر 25 کرگئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سےمارکو جانسن نے 39 اور ویان ملڈرنے 25 رنز دے کر3،3 وکٹیں لیں۔کیشو مہاراج کو2 وکٹیں ملیں۔