احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
رضوان ففٹی کے چکرمیں،افتخاراور سعودساقط،پاکستان کے ساتھ وہی گھن چکر،کوہلی بھی میدان سے باہر ۔پاکستان کرکٹ ٹیم ی مڈل آرڈر پھر فلاپ،کپتان بابرا عظم سے پھر جم کر نہ کھیلا جاسکا۔احمد آباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم اچھے آغاز کے باوجود ڈگمگا گئی ہے اور اب تو اس کی آدھی ٹیم باہر ہوگئی ہے۔
بابر اعظم کو 50 رنز کا انتظار تھا،کئے اور گئے۔اسی طرح اس سے قبل امام الحق 36 اور عبداللہ شفیق20 کرسکے۔سعود شکیل 6 کے مہمان بنے۔امپائر نے چانس دیا لیکن روہت شرما نے ایسا ریو لیا کہ کلدی پایدیو کی بال اسٹمپ کو اڑاگئی۔اس کے بعد چچا افتخار کے ساتھ جو ہوا ،وہ بھی کمال تھا،یادیو کی بال پر افتخار کے نیچے سے بال ایسی گئی کہ بولڈ ہوگئے۔
گھن گرج،دھک دھک،کرکٹ ورلڈکپ،پاکستان اوربھارت آمنے سامنے،مسلسل ہارکی وجہ پکڑی گئی،قابو پائو،جیتو
محمد رضوان جو اپنی ففٹی کیلئے گیندوں پر گیندیں ضائع کررہے تھے،وہ 69 بالز پر 49 رنزبناکر بولڈ ہوگئے۔
یوں پاکستان جو ایک موقع پر 155 رنز 2 آئوٹ پرتھا۔اب 168 رنز 6 وکٹ ہوگیا ۔پھر شاداب بھی 2 پر گئے اور اسکور7 وکٹ پر 175 ہے۔38 واں اوور کتم ہونے کو تھا۔
رضوان ففٹی کی لالچ میں گئے،افتخار کے نیچے سے چوہا گزرا،ویسے تو بھارت کے ویرات کوہلی بھی فیلڈ میں آکر باہر گئے،وہ غلط شرٹ پہن آئے تھے،انہیں شرٹ تبدیلی کیلئے نکالا گیا۔