| | | | | |

گھن گرج،دھک دھک،کرکٹ ورلڈکپ،پاکستان اوربھارت آمنے سامنے،مسلسل ہارکی وجہ پکڑی گئی،قابو پائو،جیتو

 

احمدآباد،کرک اگین رپورٹ

گھن گرج،دھک دھک،کرکٹ ورلڈکپ،پاکستان اوربھارت آمنے سامنے،مسلسل ہارکی وجہ پکڑی گئی،قابو پائو،جیتو۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ گرج،چمک،بجلی،گھٹائیں۔تیز دھڑکنیں،بدلتے حالات،بل کھاتے خیالات،ساتھ میں  ایک چیلنج۔پاکستان کی ٹیم،پاکستان کی عوام۔دنیا بھر کی نگاہیں کہ کرکٹ ورلڈکپ کی 8 ویں قسط کا اختتام کیا ہوگا۔اسکور 0-8 ہوگا یا 1-7۔دہکھنا پڑے گا۔

ہفتے کے روز احمد آباد صرف  بھارتی کرکٹ کا مرکز نہیں ہوگا بلکہ عالمی کرکٹ کا مرکز ہوگا، جس میں 132,000 لوگ ہوں گے۔ دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم ایک ایسے میچ کا مشاہدہ  کرےگا  جو کرکٹ کی معیشت کو تو بنا دیتا ہے لیکن دو طرفہ  تعلقات کی کبھی بنیاد تو چھوڑیں،شروعات بھی نہیں کرتا۔

پاکستان بمقابلہ بھارت۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے اہم ترین میچ میں پاکستان اور بھارت اب سے چند گھنٹوں بعد شروع ہونے والا ہے۔ہفتہ14 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے ٹاس ہوگا۔اس کے آدھے گھنٹہ بعد میچ شروع ہوگا۔سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ ٹاس کون جیتے گا۔ورلڈکپ میں دونوں ممالک کے 7 میچ میں5 ٹاس بھارت نے جیتے ہیں۔پاکستان صرف 2 ہی ٹاس جیتا۔ایک بار 2003 اور دوسری بار 2019 میں۔پہلی بار پہلے بلے بازی کی۔ہارگئے۔دوسری بار بعد تو بھی ہارے۔سوال یہ ہے کہ اس میچ کا ٹاس کون جیتے گا اور کیا فیصلہ کرے گا۔

احمد آباد،پاکستان یہاں ایک ون ڈے کھیل چکا،پاک بھارت ون ڈے،ورلڈکپ ریکارڈز،موسم رپورٹ

کرک اگین کا ماننا ہے کہ ٹاس کا سکہ بابر اعظم شاید نہ جیتیں۔اب آگے اگر پاکستان پہلےکھیلتا تو شروع کےاوورز امتحان ہونگے،بھارت اوس کے موسم، میں بیٹنگ کرنا چاہے گا۔وکٹ اسپنرز کو مدد دے گی۔پاکستان کیلئے شردول ٹھاکر کو لایا جارہا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ اسپنر اسے وہ ہاتھ ٓ اٹھائیں گے لیکن یہ بہتر فیصلہ نہ ہوگا۔میچ کون جیتے گا۔بھارت کے امکانات 60 فیصد اور پاکستان کے 40 فیصد ہیں،اس لئے کہ پاکستان کی ٹیم بابر اعظم،شاہین آفریدی کے آف کلرز،اور اسپن سپیشلسٹ کے نہ ہونے سے پوری طرح سیٹ نہیں ہے۔

بھارتی کھلاڑی ۔روہت شرما (کپتان)، ۔ ایشان کشن/شبمان گل،  ویرات کوہلی،  شریاس آئیر،  کے ایل راہول (وکٹ)،  ہاردک پانڈیا،  رویندرا جدیجا،  شاردول ٹھاکر،  جسپریت بمراہ،  کلدیپ یادیو، ۔ سراج۔شبمان گل کھیل سکتے ہیں،اطلاعات یہی ہیں۔

پاک بھارت ورلڈکپ میچز تاریخ،آخری 2 ٹاکروں کی ایک جیسی کہانی،خاص وقت میں شاہینز پر سایہ

پاکستان اسکواڈ۔عبداللہ شفیق،  امام الحق،  بابر اعظم (کپتان)،  محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل،  افتخار احمد،  شاداب خان،  محمد نواز،  شاہین آفریدی،  حسن علی/محمد وسیم ،  حارث رؤف۔

موسم  گرم اور خشک،شام کے بعد کچھ اوس پڑ سکتی ہے، جس کا مطلب یہ  ہوگا کہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم  فائدے کی بجائے مشکل میں جاسکتی ہے۔ وکٹ پر سیاہ مٹی کی سطح ہے،  ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کی میزبانی  اسی پچ نے کی تھی جہاں نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

ذکا اشرف کی پاکستان کرکٹ ٹیم سے ملاقات،کرکٹ فینزپریشان،دعائیں کرنے لگے

پاکستان ورلڈکپ کے 7 میچوں میں سے 6میچز کیسے ہارا۔6 میچز میں ہدف کاتعاقب تھا،سامنے 216 کا چیلنج تھا یا 227 کا۔یا پھر 287 کا اور یا  اس سے کم 261 کا۔ٹیم کے ساتھ ایک نفسیاتی مسئلہ رہا ہے۔شرع کے اوورز میں دب کرکھیلنا یا بہترکھیلنا۔دونوں ہی نظر آئے لیکن جیسے ہی مڈل اوورز شروع ہوتے ہیں،اسکور سو سے ذرا اوپر جاتا ہے اور لائن لگ جاتی ہے۔بعض اوقار 1 رنز میں 3 وکٹیں ،بعض اوقات 5 رنز میں 3 وکٹیں،ایک موقع پر 2 وکٹ پر 102 اسکور ہےتو تھوڑی دیر بعد 131 تک 5 آئوٹ۔اسی طرح126 رنز 2 وکٹ سے 154 رنز 7 وکٹ۔تمام 6 میچز میں ایسا ہی ہوا۔پاکستان کو ہر حال میں اس گھن چکر ریڈار سے باہر آنا ہوگا۔دوسرا پاکستان بیس برس میں بھارت کے خلاف  جو 3 میچزکھیلا،پہلے بیٹنگ کی۔7 میچز میں سے صرف ایک بار پہلے بلے بازی کی لیکن 2003 میں سنچورین میں 273 کرکے بھی ہارگئے۔اس لئے پاکستان کو اس جمع تفریق کو سمجھنا ہوگا۔پہلے کھیل کر 339 سے 348 رنز بنانے ہونگے۔دوسری صورت میں بھارت کو 245 سے 255 تک محدود کرکے ہدف کا تعاقب کرنا آسان ہوگا۔

سنیل گاواسکر نے کس پاکستان کرکٹ ٹیم کو ناقابل تسخیربولا،محمد عامر کوہلی کے ساتھ،عماد کی بھی باتیں

دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان جیت سکے گا،اتنا سادہ سوال نہیں ہے۔ہسٹری آسانی سے نہیں بدلتی،اسی ورلڈکپ میں سری لنکا 345 رنزکر کے بھی پاکستان سے ہارگیا،یہ اس کا بھی 8 واں ورلڈکپ میچ تھااور 8ویں ہی شکست تھی،مطل اس کے کھاتہ نہ کھلنے کی راویت برقرار رہی،تو بھارت کی بھی رہ سکتی ہے۔اس کے لئے لائن ولینتھ،وکٹ کے درمیان گیند کرنی ہوگی،شروع کے اوورز میں2 سے 3 وکٹیں نکالنی ہونگی۔

بھارت دبائو میں آگیا،آدھے فٹ شبمان پرفوکس،3 اسپنرز،0-7پرنگاہ نہیں،روہت،یہ ریکارڈٹوٹنےکیلئے ہے،بابر

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *