ہملٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ رنزکے پہاڑ تلے دب گیا،سٹوکس زخمی،ولیمسن کی سنچری،ریکارڈز۔کرکٹ کی تازہ تریم خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو اسکور کے پہاڑ کے نیچے دبا دیا ہے ۔ہملٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم کے شکست کے آثار واضح ہیں۔ 658 رنز کے بڑے ہدف کے پیچھے 2 وکٹیں گرچکی ہیں۔
انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ایک نیا ریکارڈ بھی بنا دیا ہے۔ تیسرے ٹیسٹ کے کھیل کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کرکٹ اپنی دوسری میں 453 رنز بنا کر آؤٹ اؤٹ ہوئی۔ اننگز کی اہم بات کپتان کین ولیمسن کی سنچری تھی۔ انہوں نے 156 رنز بنائے ۔یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 33ویں، نیوزی لینڈ میں 20ویں اور سیڈن پارک میں ساتویں سنچری تھی۔ درحقیقت، وہ 21 اننگز سے مقام پر 12 بار پچاس تک پہنچ چکے ہیں ان کے علاوہ راچن روندرا نے 44 اور ڈیرل مچل نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ آخری نمبرز پر کھیلتے ہوئے میچل سینٹر نے 38 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی طرف سے جیکب بیتھل نے 72 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ بین سٹوکس اور شعیب بشیر دو دو کھلاڑی آؤٹ کر سکے۔
اب 658 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں تیسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ کی2 وکٹیں گر چکی تھی اور اس کا سکور18 تھا۔ آؤٹ ہونے والے بین ڈکٹ تھے۔ جو ساؤتھی کے ہاتھوں چار رنز بنا کر کلین بولڈ ہو گئے۔زیک کرولی 5 کرسکے۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہیملٹن ٹیسٹ کے تیسرے دن باؤلنگ کرتے ہوئے ایک اوور کے درمیان جوئے روٹ کو چوٹ لگی،لنگڑاتے باہر گئے۔سٹوکس، اننگز کا اپنا 13 واں اوور کراتے ہوئے دوسری گیند پر چوکا لگنے کے فوراً بعدبائیں ہیمسٹرنگ کو پکڑ لیا۔ انگلستان کے کپتان اپنے نائب اولی پوپ کے ساتھ فوری طور پر میدان سے باہر چلے گئے۔ جیکب بیتھل کو بقیہ اوور ختم کرنے کو کہا گیا۔یہ اس سیریز میں اسٹوکس کی دوسری چوٹ کا خوف ہے۔ اس سے قبل کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں وہ کھیل کے اپنے 20ویں اوور کے درمیان میدان سے باہر لنگڑاتے گئے، جو 2022 میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد دو سالوں میں سب سے زیادہ ٹیسٹ باؤلنگ کا بوجھ تھا۔..