لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔ٹرائی نیشن سیریز،نیوزی لینڈ فائنل میں،پاکستان جنوبی افریقا میچ سیمی فائنل بن گیا۔کرکٹکی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ٹرائی نیشن سیریز کا تیسرا اور آخری میچ سیمی فائنل بن گیا۔یوں فائنل سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقا کا 12 فروری کا میچ سیمی فائنل بن گیا ہے۔جیتنے والی ٹیم نیشنل سٹیڈیم کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل کھیلے گی۔ناکام ٹیم باہر ہوجائے گی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں سہہ ملکی کپ کے دوسرے میچ میں بہت کچھ دیکھنے کو ملا۔پہلے پروٹیز ٹیم اور اس کے اوپنر نے ریکارڈ سے بھرپور اننگ کھیل کر 304 رنزکی بنیاد رکھی۔پھر کین ولیمسن نے 2060 دن کے بعد پہلی اور کیریئر کی 14 ویں سنچری،کونوے کے ساتھ دوسری وکٹ پر 187 رنزکی شراکت سے نئی جہتیں دکھائی دیں۔بلیک کیپس نے جیت کا تسلسل جاری رکھا اور پاکستان کو ہرانے کے بعد جنوبی افریقا کو وکٹوں سے ہراکر دوسری فتح کے ساتھ ناقابل شکست ہوکر فائنل میں انٹری دی ہے۔
ون ڈے تاریخ الٹ پلٹ،نیا ریکارڈ پاکستانی سرزمین پر،کرنے والا غیر ملکی مگر کون
یہ میچ دن کا تھا۔ صبح سویرے نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر بجائے بیٹنگ کرنے کو پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی اور جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔جنوبی افریقہ کے کپتان تیمبا باہوما اچھا کھیل رہے تھے 37 کے مجموعے پر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تو یہ کیوی ٹیم کو پہلی کامیابی ملی۔ دوسری کامیابی کے لیے اسے خاصا انتظار کرنا پڑا ۔جیسن سمتھ دوسرا شکار بنے جو 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس موقع پر جنوبی افریقہ کا سکور دو وکٹ پر 130 تھا۔ اور 25 اوور ہوئے تھے۔ یہ ایک بہترین شروعات تھیں لیکن اس کے بعد پروٹیز کے اگلے بیٹر جلدی آؤٹ ہو گئے۔ پھر ویان ملڈر نے اوپنر میتھیو بریٹزکے کے کے ساتھ مل کر اچھی شراکت قائم کی اور چوتھی وکٹ پر 131رنز کا شاندار اضافہ کیا۔ یوں نیوزی لینڈ کے خلاف 46 ویں اوور میں جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ گری تو 263 سکور تھا۔ یہاں اوپنر جو و ڈیبیو پر تھے 150 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا ڈیبیو پر سب سے بڑا سکور ہے۔ آخری بار ڈسمینڈ ہینز نے 148 رنز بنائے تھے اور یوں48 سال کے بعد یہ ریکارڈ قائم ہوا ، ملڈر 64 رنز بنا کے آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقا نے 50 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔ میٹ ہنری نے 59 رنز دے کر دو وکٹیں لی اور اوکی نے 72 رنز دے کے دو وکٹیں حاصل کیں ۔
جواب میں نیوزی لینڈ کا آغاز بھی شاندار تھا۔ 50 رنز کی اوپننگ شراکت ہوئی۔ یہاں ول ینگ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو جنوبی افریقہ کو پہلی کامیابی ملی لیکن یہ بہت خوفناک اگلی کہانی تھی جب ڈیوون کونوے کا ساتھ دینے تجربہ کار بیٹر کین ولیمسن آئے اور دونوں نے پہلے سیٹ ہونے میں تھوڑا ٹائم لگایا اور پھر سکور بٹورنے میں تیزی دکھائی 36 ویں اوور میں وہ سکور 237 تک لے گئے ۔دوسری وکٹ پر دونوں نے 187 رنز کی شراکت بنائی۔ اس دوران سابق کپتان کین ولیمسن نے ایک روزہ کرکٹ کی 14ویں سنچری بنائی ۔صرف 90 بالوں پر انہوں نے یہ سنچری مکمل کی ۔گزشتہ 8 اننگز میں ان کی ساتویں 50 تھی اور یہی نہیں 2000 سے زائد دنوں کے بعد یہ ان کی پہلی ون ڈے سنچری تھی۔ اس میں وہ خاصے خوش دکھائی دیئے۔ دوسرے کھلاڑی ساتھ تھے کونوے وہ بھی سنچری کی طرف جا رہے تھے۔ وہ بدقسمت رہے اور وہ 97 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ڈیرل مچل صرف 10 رنز بنا کے گئے ٹام لیتھم صفر پر گئے تو تھوڑی سی سنسنی پھیلی لیکن کین ویلیمسن کے ساتھ گلین فلپس کھڑے ہو گئے فلپس وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کے خلاف شاندار سنچری سکور کی تھی۔نیوزی لینڈ نے 48.4 اوورز میں 4 وکٹ پر 308 رنز بناکر 6 وکٹ سے میچ جیتا،فائنل کی ٹکٹ لی۔ولیمسن 133 اور فلپس 28 پر ناقابل شکست تھے۔