اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ میں پاکستان کا آج افغانستان کے ساتھ 2 اور چیزوں سے بھی مقابلہ،مصلیٰ اٹھالیا،دعاکریں گے،شعیب اختر۔ویرات کوہلی کا اس بار 100 نہیں ہوسکا۔49 ویں سنچری ہوتی۔سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر نہیں ہوسکا۔ٹوٹ بھی جائے گا۔دنیا میں 3 بڑے کرکٹرز ہیں۔شین وارن سے بڑا اسپنر کوئی نہیں آیا۔وسیم اکرم سے بڑا فاسٹ بائولر نہیں۔بیٹرز میں سچن ٹنڈولکر۔ویو رچرڈز اپنے وقت میں ہونگے۔ان کے سامنے وسیم،وقار نہیں تھے۔سچن ٹنڈولکر کے زمانے میں وسیم اور وقار کو انہوں نے کھیلا۔ویرات کوہلی بھی نہیں کھیلے،اس لئے ٹنڈولکر کو میں اہمیت دیتا ہوں۔
ویرات کوہلی ہمیشہ پریشر کے سامنے آتا ہے،اس سے مقابلہ کرتا ہے۔سنچری کرے گا یا میچ وننگ کھیلے گا۔نیوزی لینڈ ہارگیا۔بھارت جیت گیا تو اس ورلڈکپ کی تگڑی ٹیم کا بھی فیصلہ ہوچکا۔
افغانستان کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم میں لڑائی،دست وگریباں ہونے کا دعویٰ
پاکستان اور افغانستا کے آج ہونے والے میچ پر شعیب اختر نے کہا ہےکہ آج ایک بڑا میچ ہے۔گرما گرمی ہوگی۔افغانستان ایک اچھی ٹیم ہے،یہ پاکستان کو مسئلہ کردیں گے۔پاکستان کیلئے یہ میچ مسئلہ ہوسکتا ہے۔پاکستان کو کرائوڈ سپورٹ نہیں ملے گی۔گرائونڈز مین کے ساتھ بھی مقابلہ ہوگا۔پھر افغانستان سے مقابلہ پڑے گا۔ہم مصلیٰ ڈال کر دعاکریں گے کہ پاکستان سیمی فائنل کھیلے۔افغانستان مسلمان بھائی ہیں،ہمارے ساتھ رہتے ہیں۔وہ تگڑا مقابلہ کریں گے۔پاکستان کیلئے مورال بہتر کرنا ہوگا،یہ جیت کر ہی مل سکتا ہے۔عقل سے کھیلیں۔بڑا ٹوٹل بنائیں۔