چنائی،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ 2023 کے ہائبرڈ ماڈل کے عوض بھارت نے پاکستان سے بڑی ڈیمانڈ کردی۔
جواب میں اپنی جانب سے کسی بھی قسم کی گارنٹی دینے سے انکار کردیا ہے۔ایک اور کڑی شرط بھی ساتھ رکھی ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں نہ بھی پہنچا تو فائنل پھر بھی نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔
پی سی بی کو ایک اور خفت کا بھی سامنا ہے ۔اس کی پرپوزل اور خواہش کے برعکس ایشیا کپ 2023 کا دوسرا مرحلہ عرب امارات کی بجائے سری لنکا میں ہوسکتا ہے۔
جیسا کہ کرک اگین نے گزشتہ روز کرکٹ کی یہ بریکنگ نیوز دی تھی کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر بھارت پہنچ گئے ہیں اور آج چنائی میں چنائی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کا آئی پی ایل پلے آف دیکھیں گے۔
اس موقع پر دونوں ممالک حتمی لائحہ عمل تیار کریں گے۔
پی سی بی کا فائدہ یا خسارہ
یہ بات یاد رکھیں کہ بھارت کو چھوڑ کر باقی ممالک کو لاہور بلاکر ایشیا کپ کے 4 میچز کروانے کے عوض پی سی فائدہ میں جائے گا یا خسارے میں۔
پہلا خسارہ
بھارت پاکستان آکر نہیں کھیلے گا۔
دوسرا خسارہ
پی سی بی کی خواہش کے برعکس ایشیا کپ کے باقی میچز یو اے سی میں ممکنہ طور پر نہیں ہونگے۔
تیسرا خسارہ
پاکستان اس سودے کے عوض ورلڈ کپ کے لئے بھارت جائے گا اور اس کے لئے بی سی سی آئی پی سی بی سے تحریری گارنٹی لے گا۔
کیا پایا،کیا کھویا
قریب 8 ماہ سے جاری اس شور میں کہ بھارت پاکستان آئے گا تو پاکستان بھارت جائے گا،اس میں کھلے عام ناکامی ہوگی۔ہزیمت کا سامنا ہوگا،جب پی سی بی ایک معمولی ہائبرڈ ماڈل کے عوض اپنے اصولی سودے سے پیچھے ہٹے گا،اس میں بھی شکست و ریخت کا بڑا پہلو یہ ہوگا کہ نیوٹرل وینیو اس کی مرضی کا نہیں ہوگا لیکن اگر ہو بھی تو اس سے ہمارے اصولی موقف،پاکستانی کرکٹ فینز کی عزت نفس بحال نہیں ہوگی۔
ایشیا کپ2023،سری لنکا کرکٹ بورڈ صدر کا اہم اعلان،بھارت روانگی،پاکستان کو خطرہسب سے بڑی بات یہ ہے کہ بھارت اگر ایشیا کپ فائنل میں نہ بھی پہنچا تو بھی فائنل نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا ۔