| | | | |

بھارت بنگلہ دیش کو ہراکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسرے نمبرپرآگیا

چٹاگرام،کرک اگین رپورٹ

بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف آخرکار فتح حاصل کرلی۔چٹاگرام میں کھیلے گئے سیریزکے پہلے ٹیسٹ کے آخری روز مہمان ٹیم188رنز سے جیت گئی۔بنگلہ دیش جس نے کھیل کے چوتھے روز اپنی بیٹنگ سے زبردست مزاحمت دکھائی لیکن 512 اسکور کے ریکارڈ تعاقب کا حصول اگر چہ ممکن نہ تھا لیکن بہرحال اچھی فائٹ دکھائی اور324 اسکور بناکر آئوٹ ہوئی۔

ذاکر حسن نے 100 اور شکیب الحسن نے 84 رنزکی اننگ کھیلی۔اکسر پٹیل نے 4 وکٹیں لیں۔کلدیپ یادیو نے 3 آئوٹ کئے۔

بابر اعظم کا رن آئوٹ،غلطی کس کی،غصہ کیسا

اس سے قبل بھارت نے پہلی اننگ میں404 اور دوسری میں258 رنز 2 وکٹ پر اننگ ختم کی تھی۔بنگلہ دیش پہلی باری میں 150 رنزبنائے تھے،۔پہلی اننگ میں 5 اور دوسری میں 3،میچ میں صرف 113 رنزکے عوض 8 وکٹ لینے پر وہ مین آف دی میچ رہے۔

اس کامیابی کے ساتھ بھارت ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کو پھلانگ کر تیسرے نمبر پر آگیا ہے،اس کی شرح55.77 ہوگئی ہے۔پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *