| | | | | | | |

بھارت پچ چال کے جال میں خود ہی پھنس گیا،آسٹریلینز کا جیت کے بعد غصہ،وسیم اکرم کا رد عمل ساتھ

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

بھارت پچ چال کے جال میں خود ہی پھنس گیا،آسٹریلینز کا جیت کے بعد غصہ،وسیم اکرم کا رد عمل ساتھ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریںیہ ہیں کہ آسٹریلیا کی موجودہ ورلڈچیمپئن کرکٹ ٹیم نے ٹرافی اٹھانے کے بعد احمد آباد میں نہایت جوش بھرا ردعمل دیا۔اس میں خوشی سے زیادہ غصہ تھا۔بہت کچھ پردے کے پیچھے جو چل رہاتھا،یہ اس سے اظہار نفرت تھا۔ایک ایسے ملک میں جہاں یاتو بیٹنگ وکٹیں مشہور ہیں اور یا پھر اسپن فرینڈلی پچز،وہاں میزبان بھارت کو اپنے ہی کرائوڈ کے سامنے ایسی بد ترین شکست کی امیدیں نہیں تھیں لیکن ایسا ہوا۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023،بیسٹ پلیئرز آف دی فائنل اور ایونٹ،ٹاپ سکورر،ٹاپ وکٹ ٹیکرز،کئی نئے ریکارڈز

بھارت فائنل اس لئے ہارا کہ ان کاسارا فوکس پچ چکر پر تھا،پچ چکر میں سب ٹیموں کو آگے لگانے والا بھارت خود اس پچ میں دفن ہوا ہے۔ورلڈکپ فائنل کیلئے استعمال ہونے والی شیڈول کے مطابق نہیں تھی۔بھارت نے پچ ٹرکی تیار کی تھی۔سیمی فائنل سے قبل یہ پچ پکڑی گئی لیکن فائنل میں پیٹ کمنز اور ان کی ٹیم نے پکڑلیا۔

بھارت آج ٹاس ہارا،اس کی آدھی اننگ تمام ہوگئی،اس کے بعد پچ نے شروع میں ٹرن بھی دیا اور سوئنگبھی دی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ پچ سیدھی ہوتی گئی۔یوں بھارت اپنے بچھائے جال میں خود ہی جکڑاگیا۔

لیزر لائٹ،آتش بازی،پیٹ کمنزکے حوالے ٹرافی،مودی کا خراب موڈ،بھارت میں رونا دھونا،توڑپھوڑ

اس ساری صورتحال پر دبے الفاظ میں وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ایسی پچز فائنل جیسے ایونٹ کیلئے نہیں ہونی چاہئیں۔مجھے اس پچ کی سمجھ نہیں آئی،بیٹنگ پچ ہوتی تو بھارت کو زیادہ فائدہ ہوتا۔مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹاس کے بعد بھی بھارت میچ نہیں ہارا تھا لیکن اس نے بیٹنگ میں مایوس کیا جبکہ آسٹریلیا نے کلاسیکل بیٹنگ کی،اس وقت پچ سیدھی ہوگئی تھی۔

آسٹریلیا نے رواں سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھارت کو شکست دی اور اب سال کے آخر میں ورلڈکپ فائنل میں ہرایا ہے۔،دونوں بار ٹریوس ہیڈ نے سنچری اسکور کی تھی۔

بمراہ لڑائی پر اتر آئے،بھارتی وزیر اعظ مودی،شاہ رخ سمیت ہزاروں چہرے سیاہ،فینزمیں غصہ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *