| | |

بھارت پروٹیز کے خلاف ایکشن میں،ٹی 20 میچ آج

تروانت پورم،کرک اگین رپورٹ

File photo

بھارت پروٹیز کے خلاف ایکشن میں،ٹی 20 میچ آج۔بھارتی کرکٹ ٹیم ایک کے ایک ایک ملک کے خلاف ایکشن میں ہے اور اس کا بنیادی مقصد ٹی 20 ورلڈکپ کی حتمی تیاری ہے۔

آج سے جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹی 20 میچزکی سیریز شروع ہونے جارہی ہے۔تروانت پورم کے ب گرین فیلڈ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور جنوبی افریقا مدمقابل ہونگے۔یہ میچ اس لئے بھی اہم ہے کہ اس میدان میں اب تک 2 ٹی 20 انٹرنیشنل میچزہوئے ہیں اور ایک تو صرف8 اوورزتک محدود رہا۔اس لئے میدان کے حوالہ سے کوئی پیش گوئی نہیں کی جاسکے گی۔

آسٹریلیا کی ایک اور ٹی 20 سیریز،ٹاپ پلیئرز کی واپسی

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل بھارت اپنے اہم پلیئرز کوآزمائے گا،ادھر تیمبا باووماالیون بھی یہ کلیئر کرے گی کہ وہ کس طاقت کے ساتھ کہاں کھڑے ہیں۔

بھارت اور جنوبی افریقا کا یہ پہلا ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع گا۔اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف بھارت نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔پروٹیز کی اہم موقع پر جیت بھارت کے لئے الارم ہوگی۔

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،لاہور میں آج پھر سے سیریز کا آغاز،بابر اعظم کو61 رنزدرکار

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *