کان پور،کرک اگین رپورٹ۔بھارت کرکٹ کیلئے غیر محفوظ،کان پور ٹیسٹ کے دوران بنگلہ دیشی فین پر تشدد،جھنڈا چھینا گیا،چیمپئنز ٹرافی پر دہرے معیار کا پردہ چاک۔بھارت کرکٹ کیلئے غیر محفوظ ہوگیا۔غیر ملکی کرکٹ فینز کیلئے سکیورٹی رسک بن رہا ہے۔بنگلہ دیش جیسے کمزور کرکٹ حریف کے ایک فین کی مبینہ مارکٹائی ،پرچم چھیننے ،اسے ہسپتال تک پہنچانے کے بعد سوال کھڑا ہوا ہے کہ بھارت غیر ممالک کیلئے کرکٹ کے حوالہ سے موزوں ہے یا نہیں۔ساتھ میں بنگلہ دیش کی سابقہ وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمہ کے ساتھ ہی بھارت کو جو غیر متوقع نتیجہ دیکھنے کو ملا،اسے واقعہ کو اسی تناظر میں دیکھاجارہا ہے لیکن پاکستان جیسے ممالک چیمپئنز ٹرافی ،بھارت کے دہرے معیار اور پاکستان کو سکیورٹی رسک قرار دیئے جانے کے دعووں کو بے نقاب کررہے ہیں۔
بنگلہ دیشی کرکٹ فین بھارت میں مبینہ جھگڑے اور مارپیٹ کے بعد ہسپتال میں داخل۔یہ واقعہ آج بنگلہ دیش بھارت کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پیش آیا ہے۔کان پور ٹیسٹ،بھارتی فین نے تشدد کیا،جھنڈا چھینا،بنگلہ دیشی فین کا دعویٰ،اصل ماجرا کیا ہے،اس کیلئے سٹوری پیش خدمت ہے۔
کان پور میں ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفہ کے بعد کی یہ خوفناک کہا نی ہے۔ایک ایسے وقت میں کہ جب بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں اپنی ٹیم سکیورٹی وجوہ کی بنیاد پر تاحال بھیجنے سے انکاری ہے۔ایسے میں اس سے 5 ماہ قبل ایک غیر ملکی کرکٹ فین پر اسٹیڈیم میں تشدد نےدنیائے کرکٹ کو ہلادیا ہے۔
آئی سی سی پر مکمل بھارتی بالادستی،چیمپئنز ٹرافی پر زیادہ سے زیادہ کیا ہونے والا
دوپہر کے کھانے کے وقفے کے دوران ہی رابی جس کے چہرے پر شیر کی دھاریاں بنی ہوئی تھیں،وہ ایک گیٹ سے ٹھوکر کھاتے ہوئی دکھائی دیئے ۔ سیکورٹی حکام اور اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اسے کرسی دی، اسے پانی پیش کیا، اور جلد ہی اسے طبی سہولت تک لے جانے کے لیے ایمبولینس کا بندوبست کیا۔رابی کو گرین پارک کے اسٹینڈ سی میں دیکھا گیا تھا۔ وہ بنگلہ دیش کا واحد پرستار تھا وہاں قومی پرچم لہرا رہا تھا۔ اتفاق سے اس اسٹینڈ کے کچھ حصوں کو ٹیسٹ سے پہلے تماشائیوں کے لیے غیر موزوں سمجھا گیا تھا، غیر ملکی ویب کے مطابق بنگلہ دیشی فین رابی کا کچھ بھارتی شائقین سے جھگڑا ہوا، جس کے بعد کچھ دھکے مارے گئے اور اس کا جھنڈا اس سے چھین کر پھینک دیا گیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نےشکیب الحسن کی ضمانت واپس لے لی،ملک میں داخلہ بند
بعد میں ہسپتال سے بھارتی سرکاری مراسلہ کچھ یوں نکلا ہے کہ بنگلہ دیشی سپر فین روبی نے شروع میں کہا تھا کہ وہ دوسرے مداحوں کی جانب سے تشدد کا شکار رہے ہیں ۔ بعد میں ہسپتال سے اس دعوے کو واپس لے لیا،یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ کانپور کی گرمی میں پانی کی کمی کا شکار ہونے کے بعد بیمار محسوس کر رہے تھے۔ مقامی پولیس نے یہ بھی کہا کہ رابی کو انڈیا بمقابلہ بنگلہ دیش ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کے دوران گراؤنڈ سے لے جایا گیا تھا کیونکہ وہ بیمار محسوس کر رہے تھے۔
بنگلہ دیش میں اس وقعہ پر شدید غم و غصہ ہے،یہ بات بھی اہم ہے کہ کان پور میں ٹیسٹ میچ سے قبل بھارتی انتہا پسندوں نے اسٹیڈیم کے قریب اس ٹیسٹ میچ اور بنگلہ دیش کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا،شدید احتجاج کیا،جسے پولیس نے کنٹرول کیا ہے۔
کان پورٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے پہلے روز بھارت کے خلاف 35 اوورز کے کھیل میں 3 وکٹ ]پر 107 رنزبنائے تھے کہ خراب موسم کے باعث کھیل ختم کیا گیا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں شیڈول ہے اور بھارت کی شرکت کی تصدیق تاحال نہیں ہوئی ہے اور بھارت ہمیشہ کی طرح پاکستان کو سکیورٹی رسک قرار دیتا ہے لیکن آج اس کے اپنے ملک کے واقعہ نے اس کے دعووں کی نفی کی ہے۔