میلبرن،کرک اگین رپورٹ۔بھارت باکسنگ ڈے ٹیسٹ ہارگیا،آسٹریلیا کو سیریز میں ناقابل شکست برتری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کی سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 184 رنز سے جیت لیا ہے ۔میلبرن میں میں کھیلے گئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے آخری دن آخری گھنٹے میں میچ کا فیصلہ ہوا ۔بھارتی کرکٹ ٹیم 340 رنز کے ہدف میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔
بھارتی بیٹرز نے بہرحال دن بھر کے قریب مکمل اوورز کھیلے جس وقت بھارت کی آخری وکٹ گری اس وقت 13 اوورز کا کھیل باقی تھا ۔بھارتی اننگز کی خاص بات رشی پنت 104 گیندیں کھیل کر 30 رنز بنا سکے اور اوپنر یاشیو جیسیوال نے 208 بالوں پر 84 رنز بنائے ۔کپتان روہت شرما 40 گیندیں کھیل کر نو رنز بنا سکے اور کے ایل راہل پانچ بالز پر صفر پر گئے۔ ویرات کوہلی 29 گیندیں کھیل کر پانچ رنز بنا سکے اور رویندرا جدیجا 14 بال کھیل کر دو رنز کے مہمان بنے ۔پچھلی اننگ کے سنچری میکر نتش کمار ایک رن بناسکے۔یوں بھارتی ٹیم 79 اعشاریہ ایک اوورز میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 28 رنز دے کر تین ،سکاٹ بولینڈ نے 39 رنز دے کر تین اور نتھن لائن نے 37 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔
میلبرن ٹیسٹ بھارت کا یا آسٹریلیا کا،ابھی جان لیں
اس سے قبل دن کے آغاز میں آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں چھ رنز کا اضافہ کر کے 234 رنز بنا کر اؤٹ ہو گئی۔ اور یوں بھارت کو 340 رنز کا ہدف اس نے دیا ۔اسٹریلیا کی دوسری اننگز کا ذکر کل ہو چکا تھا ۔آج نتھن لائن 41 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی بنے۔ انہیں بمراہ نے آؤٹ کیا ۔یہ بمراہ کی پانچویں وکٹ تھی۔ 57 رنز دے کر انہوں نے پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ بارڈر،گاواسکر ٹرافی کے پانچ مجز کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو ایک کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔