لندن۔کرک اگین رپورٹ۔بھارت کو پھر شکست،ریکارڈ ہدف ناممکن ہوا،انگلینڈ ون ڈے سیریز بھی جیت گیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ انگلینڈ نے بھارت کے خلاف تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی جیت لیا ہے۔لارڈز لندن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت کی ون ڈے تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ ہدف 388 رنز کا تھا۔2013 میں آسٹریلیا کے خلاف 362 رنز کا ہدف حاصل کرنے والی بھارتی ٹیم سے اس لئے بھی امیدیں بڑھ گئیں،جب اس نے 147 رنزکا اوپننگ سٹینڈ لیا اور پھر ایک موقع پر ایک وکٹ پر اس کا سکور 260 رنز تھا۔کوہلی اور روہت شرما پچ پر تھے۔12 اوورزکا کھیل باقی تھا۔یہاں سنچری بنانے والے روہت شرما110 بالز پر 138 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔17 چوکے اور 5 چھکے تھے۔اس سے قبل شبمن گل 77 رنزبناکر گئے تھے۔اب امیدیں ویرات کوہلی سے ہوگئیں۔انہوں نے اچھی ہٹنگ لی لیکن ایشان کشن14 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔شری یاس ایئر صفر پر گئے۔
اگلے آئوٹ ہونے والے ویرات کوہلی 74 رنزبناکر گئے۔60 بالیں کھیلیں۔3چھکے اور 4 چوکے لگائے۔یہاں سے بھارت کی امیدیں ختم ہوگئیں۔بھارتی ٹیم 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 360 رنز بناسکی۔یوں انگلینڈ 27 رنز سے جیت کر 3 میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔انگلینڈ کی جیت کے لیٹ ہیرو سام کرن تھے،جنہوں نے 75 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل ہوم آف کرکٹ لارڈز میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔3 وکٹ پر 387 رنز بنائے۔30 اوورز میں 192 رنز کی اوپننگ شراکت اہم تھی۔جیکب بیتھل 91 کرکے گئے لیکن بین ڈیکٹ نے سنچری کی۔وہ135 بالز پر141 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔18 چوکےایک چھکا لگایا۔جوئے روٹ 48 بالز پر 74 رنزکے ساتھ ناقابل شکست رہے۔پریش کرشنا نے69 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
