نئی دہلی۔کرک اگین رپورٹ
احمد آباد میں پاک بھارت میچ،مودی اسٹیڈیم اور انڈین وزیراعظم کو اڑانے کی دھمکی۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے لئے بڑی دھمکی۔بھارتی پولیس کو دہشت والی ای میل موصول۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کا انکشاف۔نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم دھماکہ سے اڑانے کی دھمکی۔ساتھ میں مطالبات رکھ دیئے۔
کرکٹ کا 13 واں ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہے۔احمد آباد کےن نریندرا مودی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کا بڑا میچ 14 اکتوبر کو شیڈول ہے۔اس سے قبل ایک بڑی نیوز بریک کی گئی ہے۔
ای میل میں بھارتی وزیر اعظم نرندرا مودی کو بھی دھمی دی ہے کہ اسے بھی اڑادیں گے۔دھمی دینے والے دہشت گرد نے بدلہ میں 5 ارب بھارتی روپے مانگے ہیں اور ایک رہائی مانگی ہے جو گرفتار ہے۔
ای میل کے مطابق ڈیوٹی لگادی گئی ہیں۔انتظامات مکمل ہیں۔اب اسٹیڈیم اور بھارتی وزیر اعظم اڑانے کاوقت آنے والاہے۔
ورلڈکپ میں پاکستان کی فتح،اسٹیڈیم میں کتنے آدمی تھے،آئی سی سی نے تعداد بتادی
بھارتی پولیس کے مطابق ورلڈکپ کے خلاف پہلے بھی دھمکیاں ملی ہیں،اس میں خالصتان تحریک والے ہوسکتے ہیں،اس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف مقدمہ درج ہے۔پولیس کے مطابق ای میل کی لوکیشن بھارت سے باہر سنٹرل یورپ بنتی ہے۔تحقیقات جاری ہیں۔سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔