نئی دہلی،کرک اگین
بھارت جہنم میں جائے،جاوید میاں داد کے تبصرہ پر ہمسایہ ملک کا رد عمل آگیا۔پاکستان کے سابق کپتان جاوید میاں داد کی جانب سے بھارت کے بارے میں یہ بیان کہ پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے یا جہنم میں جائے،اس پر سابق بھارتی پیسر کا رد عمل آگیا ہے۔۔سابق پیسر وینکٹش پرساد نے کہا ہے کہ جی بھارت جہنم میں جانے سے انکار کر رہا ہے،” وینکٹیش پرساد نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار پر جاوید میانداد کے ریمارکس کا جواب دیا ہے۔
بھارت جہنم میں جائے،پاکستان کو اس کی ضرورت بھی نہیں،جاوید میاں داد
پرساد نے 1996 ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں پاکستان کی اس وقت کمر توڑدی تھی جب اوپننگ جوڑی سعید انور اور عامر سہیل کامیابی کے ساتھ بھارتی ہدف کے تعاقب میں تیز ترین 100 رنز مکمل کرچکے تھے،انہوں نے پہلے عامر سہیل کو آئوٹ کیا اور پھر لائن لگادی۔
جاوید میاں داد نےا یشیا کپ 2023 کے پاکستان میں انعقاد اور بھارت کے پاکستان آنے سے انکار پر یہ بیان دیا تھا کہ بھارت جہنم میں جائے۔آئی سی سی ایسے ممالک کو سنبھالے ورنہ اپنی گورننگ باڈی ہی ختم کردے۔