کرک اگین رپورٹ۔بھارت پاکستان میں مکمل سیریز کھیلےگا،شعیب اختر نے وقت بھی بتادیا،چیمپئنز ٹرافی پر بھارت کی ایک اور تصدیق۔سابق پاکستانی سپیڈ سٹار شعیب اختر کا دعویٰ ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اگلے 2 سال میں پاکستان میں ایک مکمل سیریز کھیلتی دکھائی دے گی۔ادھر بی سی آئی نے آفیشلی اعلان کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔دوسرا بھارت اپنے ملک میں ہونے والا خواتین ورلڈکپ 2025 کے ساتھ ٹی 20 ورلڈکپ2026 اور چیمپئنز ٹرافی 2029 اور ون ڈے ورلڈکپ 2031 کیلئے پاکستان کو ایسی کوئی ضمانت نہیں دے گا کہ اس کے میچز ہائبڑد ماڈل کے تحت ہوں،اس لئے کہ بھارت کو پاکستان میں سکیورٹی ایشوز ہیں لیکن پاکستان کو بھارت میں ایسا کوئی ایشو نہیں ہے۔
شعیب اختر کی پیشین گوئی ہے۔ پاکستان کے سابق کرکٹر کا خیال ہے کہ آنے والے مستقبل میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان معاملات اور دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات میں بہتری آئے گی۔بی سی سی آئی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے چیئرمین جے شاہ مل کر کام کریں گے اور جب دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے تو ٹیم انڈیا پاکستان کا سفر کرے گی اور کھیلے گی۔ سپیڈسٹار کا اندازہ ہے کہ یہ اگلے دو سالوں میں ہو گا۔بی سی سی آئی اور جے شاہ یہ چاہتے ہیں (ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنا)۔ لیکن موجودہ صورتحال مثالی نہیں ہے۔ بیک ڈور ڈپلومیسی جاری ہے لیکن ہمارے تعلقات ابھی نہیں ہیں۔ ایک بار جب یہ وہاں ہے، وہ آئیں گے. میں پیش گوئی کروں گا کہ ایک یا دو سال کے اندر، ہندوستان پاکستان میں ایک مکمل سیریز کھیلے گا۔شعیب اختر نے یہ باتیں کی ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی،آئی سی سی میٹنگ میں کل کیلئے 2 اہم پوائنٹس سیٹ،پاکستان کیلئے کیا آپشن
تازہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) مذکورہ مطالبہ کو قبول نہیں کرے گا ۔بھارتبین الاقوامی میچوں کا باقاعدہ میزبان ہے اور دورہ کرنے والی ٹیموں کے لیے ایک محفوظ جگہ ثابت ہوتا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان مشکل میں ہے۔
بھارتی اجارہ داری تباہ کن،بورڈز کی منافقت ،آئی سی سی سبکدوش چیئرمین کا دھماکے دار بیان