پرتھ ،کرک اگین رپورٹ
بھارت نے آسٹریلیا کو پرتھ ٹیسٹ میں 295رنز سے ہرادیا ہے۔بارڈر گاواسکر ٹرافی سیریز کے پلے میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی اس نے 5 میچزکی سیریز میں 0-1 کی برتری لے لی ہے۔
پرتھ میں میچ کے چوتھے روز کے آخری سیشن میں آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگ میں 238 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔بمرا اور سراج نے3،3وکٹیں لیں،ٹریوس ہیڈ 89 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔
یہ ایک عجیب و غریب میچ ثابت ہوا۔ آسٹریلیا کے لیے برا خواب رہا، کیونکہ اس نے بھارت کو پہلی اننگز میں 150 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا۔ لیکن خود وہ صرف 104 رنز بنا سکے. جس کے نتیجے میں بھارت کو قیمتی برتری ملی ۔جسپریت بمراہ نے صرف 30 رنز دے کر پانچ وکٹیں لے لیں۔ دوسری اننگ میں بھارت کے اوپنرز کے ایل راہول اور جیسی وال کی ڈبل سنچری شراکت 201 رنز کی پارٹنرشپ کی وجہ سے دوسری چھ وکٹ پر 487 رنز بنائے ۔ جیسی واال نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔
انہوں نے کیریئر بیسٹ اننگز کے ساتھ پہلی سینچری بنائی۔ اس کے ساتھ ساتھ کوہلی نے کیریئر کی تیسویں سنچری اسکور کی ۔کوئی ڈیڑھ سال بعد وہ ٹیسٹ سنچری کرنے میں کامیاب ہوئے ،تو آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے ریکارڈ 534 رنز کا ہدف ملا لیکن وہ کھیل کے چوتھے روز 238 رنز پر ہتھیار پھینک گئے۔ یوں بھارت نے یہ میچ 295 رنز سے جیت لیا۔ جسپریت بمرا نے میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کی ہیں اس طرح بھارت کے دیگر بولرز رانا اور سراج کے ساتھ سپنر واشنگٹن سندر نے بھی اس میچ میں اپنی چمک دکھائی ہے۔
بھارتی ٹیم اب ایڈیلیڈ جائے گی جہاں پنک بال ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا ۔
جسپریت بمرا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا