کولکتہ،ممبئی:کرک اگین رپورٹ
بھارتی بورڈ کی اپنے ہی 2 شہروں میں آتش بازی پر پابندی،فلسطینی جھنڈے لہرانے پر 4 گرفتار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور بنگلہ دیش میچ کے دوران فلسطینی جھنڈا لہرائے جانے پر 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ادھر ممبئی اور نئی دہلی میں فضائی آلودگی سر چڑھ بول رہی ہے۔بھارتی ہائی کورٹ نے از خود نوٹس کے ساتھ سماعت شروع کررکھی ہے،جس کے بعد بورڈآف کنٹرول کرکٹ انڈیا(بی سی سی آئی) نے ممبئی اور نئی دہلی میچز میں آتش بازی پرپابندی لگادی ہے،آئی سی سی کو آگاہ بھی کردیا ہے۔
منگل کو ایڈن گارڈنز میں منعقدہ پاکستان بنگلہ دیش ورلڈ کپ کرکٹ میچ کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے پر چار افراد کو پولیس اسٹیشن میں مختصر طور پر حراست میں لیا گیا۔ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد چاروں کو چھوڑ دیا ہے۔ وہ بالی، ایکبال پور اور کرایا علاقوں کے رہائشی ہیں۔
پاکستان کے مفاد میں سنچری کی جانب نہیں گیا،فخر زمان کا نیا انکشاف
بی سی سی آئی نے دو شہروں میں ورلڈ کپ کے میچوں کے دوران آتش بازی پروگرام منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممبئی ہائی کورٹ نے ممبئی کی بگڑتی ہوا کے معیار کا نوٹس لیا اور از خود کارروائی شروع کی ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے کئی مقامات پر آتش بازی کی نمائش کی گئی تھی لیکن بی سی سی آئی نے مبینہ طور پر آئی سی سی کو مطلع کیا ہے کہ ممبئی اور دہلی جیسے فضائی آلودگی والے شہروں میں ایسا نہیں ہوسکتا ہے۔
جمعرات (2 نومبر) کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بھارت کا سری لنکا سے مقابلہ ہوگا، ایشیائی حریف بنگلہ دیش اور سری لنکا اگلے ہفتے پیر (6 نومبر) کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے۔