بھارتی بورڈ کا پینک بٹن آن،آئی پی ایل کیلئے نیا اعلان،وجہ سامنے آگئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا پینک بٹن۔آئی پی ایل 2025 کیلئے نیا اعلان کردیا۔ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کی خبر جاری کی ہے۔سمجھاجاسکتا ہے کہ بھارت اپنے ملک میں شاید نہ کرواسکے۔اس کیلئے دبئی ہی ہوسکتا ہے اور ایک ہفتہ اس لئے کیا گیا ہے کہ پاکستان سپرلیگ کے باقی میچز دبئی میں ہونے ہیں جو 10 روزہ ونڈو میں مکمل ہونگے۔یوں بھارتی بورڈ ایک ہفتہ بعد اگر شیڈول جاری کرے گا تو اس کے ایک ہفتہ بعد سے ہی ایونٹ شروع ہوگا لیکن اس کا کہنا قبل از وقت ہوگا۔
ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعزازی سکریٹری دیواجیت سائکیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے نئے شیڈول اور مقامات کے بارے میں مزید اپ ڈیٹس کا اعلان بروقت کیا جائے گا۔