| | | |

بھارتی کرکٹ حکام پی سی بی کے پاس پہنچ گئے،دوسری جانب عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ توجہ کا مرکز

لاہور،کرک اگین رپورٹ

بھارتی کرکٹ حکام پی سی بی کے پاس پہنچ گئے،دوسری جانب عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ توجہ کا مرکز۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجر بینی اور نائب صدر راجیو شکلا پاکستانی دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔پی سی بی منجیمنٹ کمیٹی کے چیےرمین ذکا اشرف نے استقبال کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پڑوسی ملک کے کرکٹ حکام کا دورہ سرد برف کو پکھلانے میں اہم کردار اداکرے گا۔

سوال یہ ہے کہ کیا یہ دورہ فوری طور پر اثر انداز ہوگا،سری لنکا میں بارشوں کی وجہ سے ایشیا کپ میچزمنتقلی کا فیصلہ ہونا پے۔پاکستان کرکٹ بورڈ یہ چاہتا ہے کہ باقی میچزپاکستان منتقل کردیئے جائیں جب کہ ٹیبل پر کولمبو سے کینڈی کا آپشن موجود ہے۔کینڈی میں بھی بارشیں ہیں۔پاک،بھارت میچ متاثر ہوچکا ہے۔

ایشیا کپ میں نیا ٹوئسٹ،پی سی بی نے باقی میچز پاکستان لانے کا کہدیا،2 وینیوز تیار

پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی اعلامیہ جاری کرسکتا ہے۔بھارتی وفد شام کو گورنر ہائوس کا دورہ کرے گا۔

ادھر سوشل میڈیا پر چلنے والی نیوز کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ میں ایک بیٹ غیر ملکی مہمانوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔سابق وزیر اعظم اور سابق پاکستان کرکٹ کپتان عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ توجہ کا مرکز بنا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *