کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی پربھارتی حاکمیت مزید مضبوط،دو درجاتی ٹیسٹ سسٹم نافذ،ٹیموں کی سلیکشن سیٹ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
آئی سی سی نے 2027 سے ٹیسٹ کرکٹ میں دودرجاتی نظام لاگو کردیا ہے۔ٹیموں کی تقسیم اور ترقی وتنزلی کا طریقہ کار بھی سیٹ ہوگیا ہے۔بھارتی لابی مزید تگڑی ہوگئی ہے اور اب من چاہے فیصلے مزید آسان ہوجائیں گے۔آئی سی سی چیف ایگزیکتو کمیٹی میں بھارتی فیصلوں کے حامیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس 2025 آج 17 جولائی سے سنگا پور میں شروع ہوگئی ہے۔ابتدائی روز 3 عہدیداران کا انتخاب ہوا۔ایسوسی ایٹ معاملات دیکھے گئے ۔جمعہ کو بھی نچلی سطح کے معاملات ہونگے۔ہفتہ اور اتوار مطلب 19 اور 20 جنوری کو بڑے فیصلوں کی توثیق و اعلانات متوقع ہیں۔
آئی سی سی سالانہ کانفرنس میں آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کا انتخاب. فرانس کے گورومرتھی پلانی، ہانگ کانگ سے انوراگ بھٹنگر اور کینیڈا سے گردیپ کلائر سی ای سی کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔یہ سب بھارت نواز ہیں۔
باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان آئی سی سی سائئڈ لائن پر 2 ممالک سے اجافی سیریز کی کوشش کررہا ہے جو نومبر،دسمبر میں ممکن ہوسکتی ہییں۔
آئی سی سی اجلاس میں سب سے بڑا فیصلہ
دودرجاتی ٹیسٹ سسٹم لاگو کرنے کی تیاری ہے۔پیپر ورک مکمل ہے۔بھارت کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کی سپورٹ حاصل ہے۔اس وقت ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی تعداد 12 ہےلیکن افغانستان،آئرلینڈ اور زمبابوے کو چھوڑ کر 9 ممالک ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیل سکتے ہیں۔دودرجاتی نظام میں تمام 12 ٹیمیں ٹیسٹ کھیلتی دکھائی دیں گی۔
آئی سی سی دودرجاتی سسٹم میں ٹیموں کی تقسیم
ٹائر ون میں بھارت،آسٹریلیا،انگلینڈ،جنوبی افریقا،نیوزی لینڈ،سری لنکا اور پاکستان ہوسکتےہیں
ٹائر 2 میں ویسٹ انڈیز،افغانستان،آئرلینڈ،زمبابوے اور بنگلہ دیش ہوسکتے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کی بنیاد پر 6،6 ٹیموں کے دو درجے بنائے جائیں۔ٹاپ 6 ٹیمیں ٹائر ون اور اگلی 6 ٹائر 2 میں ہوں۔
طریقہ کار
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 29-2027 میں ٹائر ون کی آخری نمبر کی ایک ٹیم ٹائر 2 میں جائے گی اور ٹائر 2 کی نمبر ون ٹیم ٹائر ون میں کوالیفائی کرے گی۔یہ تعداد ایک سے بڑھ کر 2 رکھنے کی تجویز بھی ساتھ ہے۔یوں پاکستان جو اس وقت نمبر 7 درجہ کی ٹیم ہے،اس کیلئے ٹائر ون میں رہنا بڑا چیلنج ہوگا۔
آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ بحال
آئی سی سی ون ڈے سیریز کی اہمیت برقرار رکھنے کیلئے ون ڈے سپر لیگ دوبارہ بحال ہوگی۔ٹی 20 ورلڈکپ 2028 سے ٹیموں کی تعداد 24 ہوگی۔
