حیدر آباد،کرک اگین رپورٹ
بھارتی پولیس پاکستانی کھلاڑیوں کی فین،ویڈیو بنالی،جھنڈے چھین لئے،پہلے ٹریننگ سیشن کا شیڈول جاری۔بھارتی کرکٹ فینز،عوام کی بڑی تعداد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تاریخی استقبال کیا۔ایئرپورٹ سے جس انداز میں کھلاڑیوں کو لایا گیا۔وہ مناظر شاندار تھے۔دائیں بائیں اور آگے پیچھے موجود بھارتی شہریوں نے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کا نام لے کر انہیں مخاطب کیا۔پاکستانی کپتان اور کھلاڑیوں نے ہاتھ اٹھاکر جواب دیا ہے۔
پاکستان ٹیم بھارت پہنچ گئی،ایئرپورٹ پر حاضری ،گھٹا ماحول ،کھلاڑی سنجیدہ
سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار بابر اعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی ویڈیو بناتے رہے اور ساتھ ساتھ چلتے رہے۔وہ کھلاڑیوں سے بات بھی کررہے تھے۔
ادھر ایئرپورٹ پر کچھ بھارتی شہری پاکستانی جھنڈے لے کر آئے جو بھارتی پولیس نے چھین لئے ہیں۔
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے اعلان کیا ہے کہ کھلاڑیوں کا بھارت میں پہلا ٹریننگ سیشن جمعرات 28 ستمبر کی صبح ساڑھے 8 سے 11 بجے تک ہوگا۔یہ اختیاری سیشن ہوگا،جوکھلاڑی غیر حاضری چاہے،اسے مل جائے گی۔
بد حواسیاں یا ایسی مہمان نوازیاں،پاکستان کے بھارت اترنے سے قبل موقع موقع
انٹرنیشنل میڈیا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت پہنچنے کو بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا ہے۔آئی سی سی نے یہ اعلان کیا ہے کہ کوئی بھارت پہنچا ہے،ذرا دیکھو تو۔