| | |

بھارتی اسپنر ایشون دوبارہ راج کوٹ ٹیسٹ میں شامل،انگلینڈ مشکلات میں

راج کوٹ،کرک اگین رپورٹ

بھارتی اسپنر ایشون دوبارہ راج کوٹ ٹیسٹ میں شامل،انگلینڈ مشکلات میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ راجکوٹ ٹیسٹ میں بھارتی کھلاڑی آر اشون دوبارہ اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔ اشون نے اس میچ کی پہلی اننگز میں اپنا 500 واں ٹیسٹ وکٹ لیاتھا وہ خاندانی ایمرجنسی کی وجہ سے جمعہ (16 فروری) کو دوسرے دن کے کھیل کے بعد ٹیم سے عارضی طور پر دستبردار ہو گئے تھے۔

بھارتی اسپنر روی ایشون جاری راج کوٹ ٹیسٹ سے اچانک دستبردار،وجہ جانیئے

 بی سی سی آئی نے اب تصدیق کی ہے کہ ایشون واپس آئیں گے اور تیسرے ٹیسٹ میں حصہ لیں گے۔بی سی سی آئی کی ایک آفیشل ریلیز میں کہا گیا ہے، آر اشون اور ٹیم مینجمنٹ دونوں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوش ہیں کہ وہ چوتھے دن ایکشن میں واپس آئیں گے اور جاری ٹیسٹ میچ میں تعاون جاری رکھیں گے۔”

آج کھیل کے چوتھے روزلنچ تک بھارت دوسری اننگ میں 4 وکٹ پر 314 اسکور کرچکا ہے اور اس کی مجموعی برتری440 رنز کی ہوگئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *