| | |

بھارتی اسپنر روی ایشون جاری راج کوٹ ٹیسٹ سے اچانک دستبردار،وجہ جانیئے

راج کوٹ،کرک اگین رپورٹ

بھارتی اسپنر روی ایشون جاری راج کوٹ ٹیسٹ سے اچانک دستبردار،وجہ جانیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون  خاندانی ایمرجنسی کی وجہ سے راجکوٹ میں انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔یہ کرکٹ بریکنگ نیوز ہے،اس لئے بھی اہم ہے کہ اس سے قبل ویرات کوہلی اسی فیملی اسباب کی بنیاد پر ابتدائی طور پر 2 ٹیسٹ میچز اور پھر پوری سیریز 5 ٹیسٹ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

راج کوٹ ٹیسٹ،انگلینڈ کی بازبال پاورفل ہٹنگ،بھارتی بائولرزپر لرزہ،تیز ڈبل سنچری،ڈی آر ایس پر جعلی آئوٹ قرار

بی سی سی آئی نے جمعہ (16 فروری) کو ایک میڈیا ریلیز میں کہا ہے کہ روی چندرن اشون نے ٹیسٹ اسکواڈ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے، جو خاندانی طبی ایمرجنسی کی وجہ سے فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ان مشکل وقتوں میں، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا اور ٹیم اشون کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ بورڈ اشون اور ان کے اہل خانہ کی رازداری کا احترام کرنے کی درخواست کرتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *