| | | | | |

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ ،بابر اعظم دنیا کے واحد پلیئر بن گئے

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم نے سٹیون سمتھ کو پیچھے چھوڑڈالا۔ایک اور اعزاز جو کسی کے پاس نہیں ہے۔

 

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی ہے۔
پاکستان کے کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور عبداللہ شفیق کی عالمی رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے۔
بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
وہ دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو تینوں طرز کی کرکٹ کی موجودہ رینکنگ میں ٹاپ تھری پوزیشن پر براجمان ہیں
عبداللہ شفیق 23 درجہ ترقی پاکر 16ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
شاہین شاہ آٖفریدی باؤلرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔وہ اس سے قبل چوتھی پوزیشن پر موجود تھے۔

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، ٹیسٹ اوپنر عبداللہ شفیق اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین درجہ بندی میں اپنے کیرئیر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ کی نئی عالمی رینکنگ میں کپتان بابراعظم ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے بیٹر بن گئے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل وہ چوتھی پوزیشن پر براجمان تھے۔ اسی فہرست میں نوجوان اوپنر عبداللہ شفیق نے 23 درجہ ترقی پاکر 16ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ وہ اس سے قبل بیٹرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں 39ویں نمبر پر موجود تھے۔

گزشتہ ہفتے سری لنکا کے خلاف گال میں تاریخی فتح حاصل کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نےاس ٹیسٹ کی پہلی اننگز جبکہ عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز میں شاندار سنچری اسکور کی تھی۔

ان کے علاوہ ٹیسٹ کی نئی بیٹرز رینکنگ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 20ویں، اظہر علی 24ویں اور امام الحق 64ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

باؤلرز کی نئی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیرئیر کی اب تک کی بہترین پوزیشن ہے۔ اس سے قبل بھارت کے جسپریت بمرا اس پوزیشن پربراجمان تھے۔ شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں بھی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

فاسٹ باؤلر حسن علی 13ویں ، لیگ اسپنر یاسر شاہ 32ویں اور محمد نواز 89ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

 

 

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *