| | |

راج کوٹ ٹیسٹ،انگلینڈ کی بازبال پاورفل ہٹنگ،بھارتی بائولرزپر لرزہ،تیز ڈبل سنچری،ڈی آر ایس پر جعلی آئوٹ قرار

راج کوٹ،کرک اگین رپورٹ

راج کوٹ ٹیسٹ،انگلینڈ کی بازبال پاورفل ہٹنگ،بھارتی بائولرزپر لرزہ،تیز ڈبل سنچری،ڈی آر ایس پر جعلی آئوٹ قرار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ راج کوٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ کی بز بال ماردھاڑ اننگ کا آغاز۔بھارتی کیمپ میں لرزہ۔ڈی آر ایس سے مدد لے کر ایک ایسا آئوٹ قرار دیا گیا ہے جو فیلڈ امپائر نے ناٹ آئوٹ کہا تھا۔

بھارتی بیٹر کی پچ خرابی کی کوشش،5 رنزجرمانہ،امپائر سے بحث،راج کوٹ میں گرماگرمی

راج کوٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے بھارت کے خلاف جارحانہ اننگ شروع کی اور34 اوور میں 200 اسکور بناڈالے۔یہ آغاز کسی ایک روزہ میچ سے کم نہیں تھا۔اس کا سہرا بین ڈکٹ کے سرجاتا ہے۔انہوں نے تیز سنچری کی۔88 بالز پر 19 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے سنچری کی۔وہ وکٹ پر موجود تھے۔زک کرولی 15 اور اولی پوپ 39 کرگئے۔اولی پوپ کی وکٹ نہایت مشکوک بنی،کیونکہ محمد سراج کی بال ان کے پیڈ کے اوپر کے حصہ پر لگی،لیگ سائیڈ سے باہر جارہی تھی۔امپائر نے ناٹ آئوٹ کہا۔روہت شرما نے ریویو لیا اور ڈی آر ایس حرکت میں آیا،امپائر کا فیصلہ بدلا گیا اور آئوٹ قرار دیا گیا۔انگلش کمنٹیٹرز اور مبصرین نے اسے حیران کن اور جادو کی چھڑی قرار دیا ہے۔

انگلینڈ نے کھیل کے دوسرے روز کے خاتمہ پر 2 وکٹ پر 207 رنزبنالئے تھے۔پہلی اننگ کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 238 اسکور درکار ہیں۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم پہلی باری میں 445 رنزبناکرآئوٹ ہوگئی۔روہت شرمانے 131 اور رویندرا جدیجا نے 112 رنزبنائے۔مارک ووڈ نے 4 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *