| | |

بھارتی بیٹر کی پچ خرابی کی کوشش،5 رنزجرمانہ،امپائر سے بحث،راج کوٹ میں گرماگرمی

 

راج کوٹ ،کرک اگین رپورٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن 445 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے اور انگلینڈ نے جواب میں پہلی اننگ میں آخری اطلاعات تک بنا کسی نقصان کے 15 رنز بنالئے تھے۔

بھارتی بیٹر کی پچ خرابی کی کوشش،5 رنزجرمانہ،امپائر سے بحث،راج کوٹ میں گرماگرمی۔راجکوٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ اپنی پہلی اننگز 0 وکٹ پر 5 رنز سے شروع کرے گا ،بھارت کو پانچ رن کی سزا کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ آر اشون دوسرے دن کے پہلے سیشن کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے پچ کے محفوظ علاقے پر بھاگے تھے۔انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی بیٹر نے جان بوجھ کر حکمت عملی سے پچ خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور اس کے بعد امپائرز نے جرمانہ کیا تو سامنے بحث شروع کردی۔

تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن جب رویندرا جدیجا کو پچ کے خطرناک حصہ پر دوڑنے کے لیے تنبیہ کی گئی تھی تو بھارت کو  اس سے پہلے آخری وارننگ بھی مل چکی تھی۔

قانون کے مطابق پچ کا وہ علاقہ جو ایک مستطیل کے اندر موجود ہے۔بھارت کی پہلی اننگز کے 102 ویں اوور کے دوران انگلینڈ کو پینلٹی رنز دیے گئے، جب اشون نے گیند کو کور کی طرف  کھیلا اور  پچ سے نیچے بھاگ گئے۔ امپائر جوئل ولسن نے اشون کے ساتھ بات کی جو جرمانے پر ناراض تھے۔انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک کا خیال تھا کہ یہ اشون کی طرف سے جان بوجھ کر اور حکمت عملی سے کیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *