| | | | |

آج کا پہلا میچ،کراچی ہارے تو آگے کیا،پشاور کی ناکامی کا مطلب کیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

آج کا پہلا میچ،کراچی ہارے تو آگے کیا،پشاور کی ناکامی کا مطلب کیا۔پاکستان سپر لیگ 7 میں اتوار 13 فروری کو ڈبل ہیڈر شو ہے۔دن کا میچ نہایت ہی اہم ہے۔ملتان سلطانز سے ہارنے والی پشاور زلمی اب اپنا 7 واں میچ ایسی ٹیم سے کھیلے گی جو تمام 5 میچز ہار چکی ہے۔اتوار کو دوپہر اڑھائی بجے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا نہایت اہم ترین میچ کھیلا جارہا ہے۔

عمر اکمل کی دبنگ انٹری،اسلام آباد کے منہ سے فتح چھین لی،کوئٹہ کامیاب

پی ایس ایل کی تاریخ کے تمام 6 ایونٹس کے پلے آف تک جانے والی دونوں ٹیمیں اس سال پہلی بار بیک وقت فائنل 4 سے باہر ہونے کے شدید ترین خطرات سےدوچار ہوچکی ہیں۔یہ میچ کتنا اہم ہے۔کس کے لئے فل سٹاپ ثابت ہوسکتا ہے اور کس کے لئے امیدیں جگاسکتا ہے،اسےسمجھنے کے لئے پہلے پوائنٹس ٹیبل کا جائزہ لینا پڑے گا۔

ملتان سلطانز 7 میچزمیں 6 جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف میں پہنچ چکے ہیں۔لاہور قلندرز 6 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔اسلام آباد اورکوئٹہ کے 6،6 پوائنٹس ہیںدونوں کے 6 میچز ہوچکے ہیں۔نیٹ رن ریٹ میں اسلام آباد کو سبقت ہے۔پشاور زلمی کے6 میچز میں 4 پوائنٹس ہیں۔کراچی کنگز کے 5میچز میں 4 پوائنٹس ہیں۔

تاحال تمام ٹیموں کے لئے آپشنز کھلے ہیں لیکن اب تک کی پرفارمنس کے بعد زلمی اوررکنگز باہر نکلنے کے خطرات میں ہیں۔اتفاق سے آج دونوں کا اہم ٹاکرا ہے۔

شاداب خان کی امپائر کے بعد اپنے پلیئرز پر بھی دھاڑ،رچرڈز کا کیریبین ڈانس

کراچی کنگز اگر یہ میچ ہارگئی تو اس کی چھٹی شکست ہوگی،پھر اس کے فائنل 4 میں کوالیفائی کرنے کے امکانات معدوم ہوجائیں گے۔کراچی کنگز اگر جیتتی ہے تو اس کی امیدیں روشن رہیں گی لیکن زلمی کے لئے خطرات بڑھ جائیں گے۔آسان لفظوں میں 999 فیصد یوں کہا جاسکتا ہے کہ کراچی کنگز کی شکست اس کے اس سال ایونٹ سے باہر ہونے کا  ابھی سے الارم بجادے گی۔زلمی کی شکست سے کراچی کو آگے چل کرفائدہ ہو یا نہ ہو،لیکن خود زلمی کے لئے تباہ کن ہوجائے گی۔ٹاپ 4 ٹیموں کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ اس بار 10 پوائنٹس سے کم والی ٹیم شاید ہی کوالیفائی کرسکے،اس لئے کراچی کنگز اگر آج ہار گئی تو اگلے 4 میچز جیت کر بھی اس کی مہم 8 پوائنٹس پر تمام ہوجائے گی۔اس صورت میں اگلی ٹکٹ ملنا دوسروں کے نتائج پر منحصر ہوگا اور یہ خاصا مشکل ہوجائے گا۔

پشاور زلمی کی آج شکست کا مطلب یہ ہوگا کہ 7میچزمیں 4 پوائنٹس۔اس کا اگلا بہترین منظر 3 میچزجیتنے کی صورت میں 10 پوائنٹس کا ہوگا،اس کے امکانات یوں موجود ہونگے کہ کراچی اپنے اگلے میچز میں سے خاص کر کسی ایسی ٹیم سے ہارے جو زلمی کو ٹکر دے سکتی ہو۔

دونوں ٹیموں کے اس ایڈیشن کے ابتدائی معرکہ میں زلمی کامیاب تھے۔آخری 5 میچزمیں سے زلمی مسلسل 3 میں کامیاب ہوئے ہیں،آج بھی فیورٹ ہیں۔ٹاس کا کردار آج بھی اہم ہوگا۔ٹاس کی فاتح ٹیم بظاہر فیلڈنگ کی جانب جارہی ہے،اس کے لئے بعد میں بائولنگ  خراب اور بیٹنگ اچھی لگتی ہے،سارا انحصار ٹاس پر ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *