| | | | |

ٹی20 ورلڈکپ کیلئے بھارت کے 10 پلیئرز فائنل،حتمی انتخاب کی تاریخ جاری

نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

ٹی20 ورلڈکپ کیلئے بھارت کے 10 پلیئرز فائنل،حتمی انتخاب کی تاریخ جاری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل جاری ہے لیکن ادھر ٹی 20 ورلڈکپ اسکواڈ کیلئے بھارت کے ممکنہ 15 پلیئرز کے نام کب سامنے آئیں گے،اس کیلئے بھارتی بورڈ کی تاریخ آگئی ہے۔27 اور 28 اپریل کو بھارتی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس نئی دہلی میں ہوگا۔یہاں اس وقت ممبئی انڈینز کا میچ ہوگا۔یوں روہت شرما بھی دستیاب ہونگے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بھارت کے 15 میں سے 10 کھلاڑی فائنل ہوگئے ہیں۔ان میں روہت شرما کپتان،ویرات کوہلی،رشی پنت،سوریاکمار،جسپریت بمرا،رویندرا جدیجا،ارشدیپ سنگھ،محمد سراج اور کلدیپ یادیو شامل ہیں۔آخری تاریخ یکم مئی ہے۔ایونٹ یکم جون سے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *