ممبئی،دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی اجلاس کی سائیڈ لائن پر بھارت کا ایشیا کپ کیلئے پلان،اے سی سی میٹنگ غیر اہم۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ حکام نے ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ کو غیر اہم بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے گائیڈ لائنز مرتب کی ہیں۔
آئی سی سی کا اہم ترین اجلاس اور کانفرنس 17 سے 20 جولائی کو ہورہی ہے۔وہاں آئی سی سی میٹنگ کی سائیڈ لائن پر ایشیائی ممالک کے کرکٹ حکام سے بات کرکے ایشیا کپ 2025 کے حوالہ سے تمام اہم تفصیلات میڈیا کے ذریعہ شیئر کردی جائیں گی۔ایشیا کپ وینیو،شیڈول اور دیگر تمام تفصیلات وہاں سے نکالی جائیں گی ،تاکہ ایشین کرکٹ کونسل کے 24 جولائی کے ڈھاکا اجلاس کی اہمیت کو کم کیا جاسکے۔
اس حوالہ سے اہم تفصیلات آنے کو ہیں۔
