بنگلورو،کرک اگین رپورٹ۔یہ ہاکستان ہی ہوتا ہے جو کرکٹ کی ریکارڈ بک میں وہ کچھ کروادیتا ہے جو 147 سال میں نہیں ہوا ۔ادھر نیوزی لینڈ جسی ٹیم نے بھارت میں موجود ہوکر اپنے خلاف ایسا کچھ ہونے نہیں دیا۔
بھارت پہلی اننگ میں 46 پر آئوٹ ہوگیا تھا اور اس کا فائنل نتیجہ آج تھا۔اب اگر نیوزی لینڈ بھارت کو 46 پر ہراکرہارجاتا تو ریکارڈ بک نے تو چیخنا تھا،ساتھ میں میڈیا نے بھی اچھلنا تھا۔میچ کا آخری رورتھا۔فارمیٹ اور ورلڈ ٹیسٹ شچیمپئن شپ کی ٹاپ ٹیم تھی۔بہترین پیسرز اورا سپنرز سامنے تھے اور ایک نفسیاتی خوف بھی تھا لیکن ان سب کے باوجود نیوزی لینڈ کی اننگ نہیں ڈگمگائی اور بھارت کے خلاف بھارت میں ٹیسٹ میچ8 وکٹ سے جیت لیا۔
کوہلی اور روہت 46 پر آئوٹ ہونے کے بعد بھی جیت کے خواب دیکھنے لگے،امپائرز سے لڑائی
بنگلورو میں بلیک کیپس نے بھارت کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے ہرا کر 3 میچز میں سیریز میں برتری حاصل کی ہے۔کیوی ٹیم حال میں سری لنکا میں 2 ٹیسٹ ہارکرآئی تھی اور بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش کو ہرایا تھا۔
آج اتوار کو کھیل کے آخری روز نیوزی لینڈ نے 107 رنز کے تعقاب میں اننگ شروع کی تو پہلی وکٹ صفر پر گئی۔کپتان ٹام لیتھم صفر پر گئے۔35 کے مجموعی اسکور پر دوسرے اوپنر ڈیوون کونوے 17 رنزکر کے پویلین میں تھے۔دونوں وکٹیں جسپریت بمراہ کی تھیں۔ول ینگ اور راچین رویندرا نے کوئی پیننک بٹن بہیں دبایا بلکہ بیٹ کو روکتے اور گھماتے رہے۔ول ینگ 48 اور راچین رویندرا 39 پر ناقابل شکست لوٹے۔
بابر اعظم کا مذاق اڑانے والا بھارت کوہلی،روہت کے ہوتے گھر میں ذلیل،بد ترین ٹوٹل پر ڈھیر
نیوزی لینڈ کی بھارت میں آخری ٹیسٹ فتح 1988-89 کی سیریز کے دوران ممبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں ملی تھی۔یوں اس نے بھارت میں 36 برس بعد کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔
بھارت پہلی اننگ۔46 پر آئوٹ۔دوسری اننگ 462 رنز،سرفراز خان 150 رنز
نیوزی لینڈ 402 رنز۔راچین رویندرا 134 اور 110 رنز 2 آئوٹ دوسری اننگ۔