مانچسٹر،کرک اگین رپورٹ۔بھارت کا اگلا ٹیسٹ مانچسٹر میں،89 برس میں ایک بھی نہ جیت سکا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کا بھارت کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر کا ریکارڈ بھی شاندار ہے۔بھارت وہاں بھی کبھی کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکا۔اس بات کو 89 سال ہوگئے ہیں۔
بھارت نے مانچسٹر میں پہلا ٹیسٹ 1936 میں کھیلا تھا۔آخری 2014 میں لیکن اب 2025 ہے۔قریب صدی ہونے کو ہے۔یہاں 9 ٹیسٹ میچز کھیل کر 4 ہارا اور 5 ڈرا کرگیا لیکن ایک بھی نہیں جیتا۔
بھارت اس سیریز سے قبل برمنگھم میں بھی نہیں جیتا تھا لیکن اس سیریز میں پہلی بار جیتا تھا۔بھارت کو اس وقت جیت کی ضرورت ہے،اس لئے کہ5 میچزکی سیریز میں 1-2 سے خسارے میں ہے۔
اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی 2025 کے چوتھے ٹیسٹ میں بھارت انگلینڈ سے 23 سے 27 جولائی تک مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گا۔اولڈ ٹریفورڈ انگلینڈ کے سب سے مضبوط ہوم وینیوز میں سے ایک ہے اور وہ یہاں 2-1 کی برتری کے ساتھ واپس آئے ہیں۔ انگلینڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں 84 ٹیسٹ کھیلے ہیں، 33 میچ جیتے، 15 ہارے، اور 36 میچ ڈرا ہوئے۔2014 میں آخری ٹیسٹ میں بھارت اننگ اور54 رنز سے ہارا تھا۔
پاکستان نے مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف 7 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔ایک جیتا ہے۔3 ڈرا کئے ہیں اور 3 ہارے ہوئے ہیں۔
